انٹرٹینمنٹ

Salman Khan-Aishwarya Rai Love Story: ایشوریہ رائے اور اپنا گانا سن کر جب رونے لگے تھے سلمان خان، ویڈیو ہوا وائرل، تو فینس نے کہا- بھائی کو تھی سچی محبت

سلمان خان بالی ووڈ کے ‘دبنگ‘ کہے جاتے ہیں، ان کے فینس انہیں بھائی جان کہہ کر بھی بلاتے ہیں۔ تین دہائی سے بھی زیادہ وقت سے فلموں میں ایکٹیو رہے سلمان خان آج بھی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیتے ہیں۔ اس سال ان کی فلم ‘دی بل‘ ریلیز ہونے والی ہے، جس کا ان کے فینس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان اپنی فلموں کے ساتھ ہی ساتھ اپنی پرسنل لائف سے متعلق بھی خبروں میں رہتےہ ین۔ سلمان خان کا رشتہ بالی ووڈ کی کئی اداکارہ کے ساتھ رہا ہے۔ خاص طور پر ایشوریہ رائے کے ساتھ ان کے رشتے کی بحث سب سے زیادہ رہی۔

قابل ذکرہے کہ 1990 کی دہائی میں سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے رشتے کی خبریں سرخیوں میں رہتی تھیں۔ دونوں ایک دوسرے کے پیار میں تھے، لیکن اپنے رشتے کے دو سال بعد، مبینہ طور پر سلمان خان کے ایگریسیو (جارحانہ) رویے سے ایشوریہ رائے اورسلمان خان الگ ہوگئے۔ اس کے بعد ایشوریہ رائے نے ابھیشیک بچن سے شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دوسری جانب، سلمان خان بھی سنگل ہیں۔ سلمان خان کو اس رشتے کی جھنجھلاہٹ آج تک ہوتی ہے، جو ایک ریئلٹی شو میں کیمرے کے سامنے چھلک گیا تھا۔

چھلک پڑے تھے سلمان خان کے آنسو

ایشوریہ رائے اورسلمان خان نے ایک ساتھ ایک سپرہٹ فلم دی تھی، ‘ہم دل دے چکے صنم‘ میں جب سلمان خان کے سامنے ایک کنٹسٹنٹ نے اس گانے کو گایا تو سلمان خان اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ کیمرے میں آنسو پوچھتے ہوئے سلمان خان قید ہوگئے۔ اس دوران کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔

 

سلمان خان کا ویڈیو دیکھ کرسوشل میڈیا پرلوگ کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔ ان کے فینس نے جب ویڈیو کو دیکھا تو سلمان خان کی محبت ان کو یاد آگئی۔ کئی فینس نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بھائی (سلمان خان) کی محبت سچی تھی۔ ایک طرح سے ان کے فینس نے ایشوریہ رائے پربے وفائی کا الزام لگا دیا ہے۔ بہرحال سلمان خان کے فینس اکثروبیشتران کی تعریف کرتے ہیں اور جب شادی کی بات آتی ہے تو وہ ایشوریہ رائے پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago