بین الاقوامی

Maryam Nawaz Sharif shoves Colleague Uzma Kardar: وزیر اعلیٰ بنتے ہی مریم نواز کا بدل گیا تیور، اپنی ہی پارٹی کے ایم ایل اے کو دیا دھکا؟ ویڈیو وائرل

Maryam Nawaz Sharif Uzma Kardar Viral Video: پاکستان کے پنجاب صوبہ کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیومیں وہ اپنی ہی پارٹی  پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی ایک خاتون رکن اسمبلی کو دھکا دیتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ یہ حادثہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے بعد پیش آیا تھا، جس کو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بنیں مریم نواز

قابل ذکرہے کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے 26 فروری کو لاہور میں حلف لیا تھا۔ اس سے پہلے، پنجاب اسمبلی میں انہیں گلے ملنے کے بعد رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار کو دھکا دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ عظمیٰ کاردار نے اس کی تردید کی ہے کہ انہیں مریم نواز نے دھکا دیا ہے۔ عظمیٰ کاردارمحفوظ سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔

عظمیٰ نے جاری کیا ویڈیو

رکن اسمبلی عظمیٰ نے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ مریم نواز نے جو کیا، وہ صحیح تھا۔ میں ناشتہ کر رہی تھی۔ میرے ہاتھ میں تیل لگا ہوا تھا۔ مجھے محتاط رہنا چاہئے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں  الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ مریم نواز صاحبہ نے مجھے کتنا پیاراورعزت دی ہے۔ میں ان کا جتنا شکریہ ادا کروں، کم ہے۔

عظمیٰ کاردار نے ٹرولرس پر سادھا نشانہ

عظمیٰ کاردار نے ٹرولرس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مجھ سے بہت پریشانی ہے۔ وہ اس بات کو قبول نہیں کرپا رہے ہیں کہ میں مریم صاحبہ کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے یہ اچھا نہیں کیا کہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ ان کی نہیں، بکہ میری غلطی تھی۔ اگرمیں ان کی جگہ ہوتی تو میں بھی ایسا ہی کرتی۔

بھارت ایکسپریس۔
Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

1 min ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

31 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago