علاقائی

Jharkhand Train Accident: جھارکھنڈ میں بڑا حادثہ، ٹرین نے مسافروں کو کچلا ، 2 افراد کی ہوئی موت ،متعدد افراد ہوئے زخمی

جھارکھنڈ کے جمتاڑا میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ جمتاڑا-کرماٹنڈ میں کلجھڑیا کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریلوے پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں نے چھلانگ لگا دی۔ جھجھا-آسنسول ٹرین سامنے آ رہی تھی۔

انگ ایکسپریس میں آگ لگنے کی اطلاع پر ٹرین رک گئی۔ مسافروں نے ٹرین سے چھلانگ لگائی تو جھجھا-آسنسول ٹرین ان کے اوپر سے گزر گئی۔ ریلوے کے مطابق ٹرین کو چین پلنگ کے باعث روکا گیا۔ اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں کہ ٹریک پر آنے والے مسافر تھے یا قریبی علاقوں کے لوگ۔

معلومات کے مطابق بتایا گیا کہ بنگلور-یشونت پور ایکسپریس ڈاؤن لائن سے گزر رہی تھی۔ اس دوران لائن کے کنارے پڑی گٹی کی دھول اڑ رہی تھی لیکن دھول دیکھ کر ڈرائیور کو شک ہوا کہ ٹرین میں آگ لگی ہے اور دھواں نکل رہا ہے جس کی وجہ سے مسافر بھی ٹرین سے نیچے اتر گئے۔ چلتی ای ایم یو ٹرین کی زد میں آکر کئی مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Madhukar Anand, Bureau Chief, Bharat Express, Ranchi

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 minute ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago