علاقائی

PK talking about ‘Alternate’: ووٹنگ سے پہلے کس متبادل کی بات کر رہے ہیں پی کے؟ مسلم ووٹرس کے بارے میں  دیا بڑا بیان

نئے نئے سیاست کے میدان میں آنے والے  پرشانت کشور، جو اب بہار کی انتخابی سیاست کے مرکز میں ہیں، اپنی پارٹی جن سوراج کو فتحیاب کرنے کے لیے بیانات اور حکمتِ عملی کے ذریعے خبروں میں ہیں۔ 25 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے بھی ایک نیا سیاسی حربہ استعمال کیا ہے، جس میں ایک ’متبادل‘  (آپشن) کی بات سامنے آئی ہے۔ اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ جب 6 نومبر کو بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے، تو آخر پرشانت کشور کس متبادل کی بات کر رہے ہیں؟

کیا ہے وہ نیا  متبادل؟

پرشانت کشور گزشتہ چند برسوں سے بہار کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ پہلے انہوں نے ’’جن سوراج‘‘ کے ذریعے سماجی مہم شروع کی تھی، پھر اسے ایک سیاسی پارٹی میں تبدیل کر دیا، اور اب بہار کے انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔ انہوں نے 243 میں سے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑے کیے ہیں، اگرچہ کچھ نے آخری وقت میں نام واپس لے لیا ہے۔ جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے کہا، ’’بہار کے پاس اب ایک متبادل ہے۔ آپ کو لالو یادو کے خوف سے مودی یا نتیش کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ بی جے پی سے مت ڈریے، اگر آپ مسلمان ہیں تو صرف اللہ سے ڈریے، اور جو بہتر متبادل آپ کے سامنے ہے، اسے چنیے۔‘‘انہوں نے کہا کہ بیس سال سے حکومت انہی کی ہے، مگر ہر سال لاکھوں نوجوان روزگار کے لیے بہار چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ مودی جی مفت کا ڈیٹا نہ دیں، بلکہ وہ بیٹے واپس لائیں جو گجرات جا کر مزدوری کر رہے ہیں۔ ’’ہمیں ٹرین یا ڈیٹا نہیں، فیکٹری اور کام چاہیے۔‘‘

مسلمانوں کو کیا آگاہ

پرشانت کشور نے مسلم ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی کے خوف سے مسلمان لالو یادو کی لالٹین کا کیروسین نہ بنیں۔‘‘انہوں نے کہا، ’’مسلمان بھائی مودی کے خوف سے لالو یادو کو ووٹ دیتے ہیں، لیکن اب انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے پاس جن سوراج کا متبادل موجود ہے۔ گزشتہ تیس سے پینتیس برسوں سے ووٹر غلام بنے ہوئے ہیں — کبھی لالو کے خوف سے مودی، نتیش کو ووٹ دیتے ہیں، تو کبھی مودی کے خوف سے لالو کو۔ اگر ایک بار غلط آدمی جیت گیا تو زندگی بھر بھلا نہیں ہوگا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

40 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

51 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago