علاقائی

PM Modi Odisha Visit:آج سے تین دنوں تک اڈیشہ کے دورہ پر رہیں گے وزیر اعظم مودی،بھونیشور میں کریں گے روڈ شو،جانئے تفصیلات

 نئی دہلی : وزیراعظم  نریندر مودی آج سے اپنے تین روزہ دورے پر اڈیشہ جا رہے ہیں۔ یہاں وہ ایک روڈ شو میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم  نریندرمودی 29، 30 نومبر اور 1 دسمبر کو اڈیشہ میں ہوں گے۔ اس دوران وزیراعظم  نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ بھونیشور میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جانا ہے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم  نریندر مودی مودی بھی شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم  نریندر مودی مودی کے علاوہ امت شاہ اور اجیت ڈوول بھی شرکت کریں گے۔

بھونیشور میں روڈ شو

دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو بھونیشور کے بیجوپٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب روڈ شو کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایک اجلاس سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اڈیشہ یونٹ کے صدر منموہن سمل نے یہ اطلاع دی۔ منموہن سمل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 29 نومبر کو تقریباً 4.15 بجے شام بھونیشور پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ ہوائی اڈے کے قریب ایک میٹنگ سے خطاب کر سکتے ہیں۔

پارٹی عہدیداروں سے ملاقات

بی جے پی اڈیشہ کے صدر منموہن سمل نے کہا کہ وزیراعظم  نریندر مودی بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سے راج بھون چوراہے تک روڈ شو کریں گے۔ وہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر اڈیشہ آ رہے ہیں۔ یہ پروگرام بھونیشور میں 29، 30 نومبر اور یکم دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوول بھی شرکت کریں گے۔ منموہن سمل نے کہا کہ شہر میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم  نریندر مودی بھونیشور میں پارٹی دفتر میں پارٹی ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور عہدیداروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Politics: شرد پوارگروپ کے قریبی جتیندر اوہاڈ سے ملے ایکناتھ شندے، مہایوتی کی میٹنگ منسوخ، مہاراشٹرکی سیاست میں ہوگا نیا کھیل؟

مہاراشٹرکے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور جتیندر اوہاڈ کی جمعہ کے روز ملاقات ہوئی۔ جتیندراوہاڈ…

27 minutes ago

Seed Funding for Startups: پانچ فیصد سود پر 50 لاکھ روپے تک کا لون، اسٹارٹ اپس کیلئے کیسے ملے گی سیڈ فنڈنگ، یہاں جانئے سب کچھ

اسٹارٹ اپ انڈیا نوجوانوں کے روزگار کے لیے سب سے خاص مشن ہے۔ اسٹارٹ اپس…

1 hour ago

Youth unemployment in India at 10.2%,: ہندوستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح عالمی سطح سے کم: حکومت کا دعوی

محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے پیر کو لوک سبھا میں…

1 hour ago

Jitendra Singh: جاب میلوں کے دوران 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کو عارضی طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا: جتیندر سنگھ

وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران منعقد…

2 hours ago