علاقائی

Ganga Vilas Cruise:پی ایم مودی نے دنیا کی سب سے طویل آبی گزرگاہ گنگا ولاس کروز کو ہری جھنڈی دکھائی

Ganga Vilas Cruise: گنگا ولاس کروز: وزیر اعظم نریندر مودی (پی ایم نریندر مودی) نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل ریور کروز-ایم وی گنگا ولاس اور وارانسی کے ٹینٹ سٹی کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ پی ایم مودی نے عملی طور پر کروز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایم وی گنگا ولاس کروز شپ کو لانچ کرنے کے بعد، پی ایم نریندر مودی نے کہا، ’آج  کاسی سے  ڈبروگڑھ کے بیچ دینا کی سب سے لمبی ندی جل یاترا گنگا ولاس کروز کاافتتاح کیا ۔ اس سے پہلے بھارت کےکئی سیاحتی مقامات  دنیا کے سیاحتی نقشے میں مزید نمایا ں ہونے والے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےہلدیہ  ملٹی ٹرمینل اور بہار کے کمیونٹی جیٹی کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گوہاٹی میں پانڈو ٹرمینل پر جہاز کی مرمت کی سہولت اور ایک ایلیویٹڈ سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر سربانند سونووال اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔
وارانسی کے رویداس گھاٹ پر اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے یوپی کی چار کمیونٹی جےٹی اور کاشی میں سیاحوں کے لیے ایک ٹینٹ سٹی کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا۔

پی ایم مودی کی  تقریر کی جھلکیاں

گنگا پر کروز سروس کا آغاز ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ ہندوستان میں سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا: وزیر اعظم نریندر مودی

ہندوستان دنیا کے مختلف حصوں سے اپنے تمام سیاح دوستوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہندوستان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ اس میں بہت کچھ ہے جتنا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ بھارت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اسے صرف دل سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان نے ذات، عقیدہ یا مذہب سے قطع نظر سب کے لیے اپنا دل کھول دیا ہے: وزیر اعظم نریندر مودی
یہ کروز بہار کے چھ مقامات کا احاطہ کرے گا۔ بکسر، چھپرا، پٹنہ، مونگیر، سلطان گنج اور کہلگاؤں کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو

پی ایم مودی نے ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا

پی ایم مودی نے وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پچھلے تین دنوں میں ریور کروز ایم وی گنگا ولاس کے سیاحوں نے وارانسی اور آس پاس کے مقامات کا دورہ کیا اور ثقافت کا لطت اندوز ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم آج ریاست میں 5 نئے گھاٹوں کا افتتاح کریں گے۔ کاشی آج ایک نئی شناخت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی کروز سروس کے آغاز سے قبل وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وارانسی دنیا کی ثقافتی اور روحانی دارالحکومت کے طور پر مشہور ہے۔ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں کاشی نے اپنی قدیم روح کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر خود کو قائم کیا ہے۔ مرکزی وزارت ثقافت نے جمعرات کی شام کاشی وشوناتھ کوریڈور پر ایک میوزیکل کنسرٹ، ’سور سریتا – سمفنی آف دی گنگا‘ کا انعقاد کیا، جہاں معروف موسیقار اور گلوکار شنکر مہادیون نے اپنی پیش کش سے سامعین کا دل جیت لیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

57 mins ago

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

2 hours ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

2 hours ago