علاقائی

Weather Today: دہلی میں امس بھری گرمی سے لوگوں کا براحال ،دہلی کے موسم پر آئی اہم اپ ڈیٹ

Weather Today:  ہندوستان کی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں میں مانسون نے دستک دے دکی ہے ۔ مہاراشٹر سے لے کر ہماچل پردیش تک مانسون کی بارش سے  دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نئی دہلی میں بھی مانسون کی وجہ سے موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔ جمعرات کو نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش دیکھی گئی۔ دہلی میں مانسون کی انٹری  مقررہ وقت سے پہلے ہو گئی تھی ۔

دہلی میں گرمی پھر بڑھے گی

ہند وستان کی راجدھانی  دہلی میں ویک اینڈ پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ لیکن اس کے بعد تین دن تک موسم خشک رہے گا۔ اس دوران لوگوں کوامس بھری گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ہی دہلی میں اتوار سے درجہ حرارت بڑھے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔  قابل ذکر بات یہ  ہےکہ اگلے ہفتے کے آخر سے دہلی میں موسم پھر سے بدل جائے گا اور بارش کی دیکھنے کو ملیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی جمعہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ہلکی بارش دیکھنے کو ملے گی۔ ہفتہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 37 رہ سکتا ہے۔ دہلی کے علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو ہلکی بارش دیکھنے کو ملے گی۔
اترپردیش میں بارش کی پیش گوئی 

30 جون کو محکمہ موسمیات نے مغربی اور مشرقی اتر پردیش میں تقریباً تمام مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لکھنؤ کے تروینی نگر سمیت کئی علاقوں میں دن رات بجلی کی کٹوتی سے لوگ پریشان ہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹروں میں بھی یہی حالت رہی۔ جمعرات کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی سیکٹرز میں پانی جمع ہو گیا اور بجلی منقطع ہو گئی۔

درجہ حرارت میں کمی

دارالحکومت پٹنہ سمیت تمام اضلاع میں گزشتہ دو تین دنوں سے مانسون کی بارش جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ جس سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s natural gas pipeline to expand: بھارت کی قدرتی گیس پائپ لائن 10,805 کلومیٹر تک پھیلے گی،ایتھنول ملاوٹ کا ہدف 2025 تک 20 فیصد مقرر

ہندوستان نے ایتھنول بلینڈڈ پیٹرول پروگرام کے تحت 2025 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول…

6 minutes ago

SIPs surpass fixed deposits: میوچل فنڈز نے فکسڈ ڈپازٹ اور ایکویٹی کو پیچھے چھوڑا، ہندوستان میں سرمایہ کاری کا سب سے پسندیدہ آپشن

میوچل فنڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سرمایہ کاری کی بہت سی نئی راہیں کھول…

21 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا کس کے ساتھ ہے، اس سے…

37 minutes ago

Delhi Election 2025: دہلی انتخابات سے قبل انڈیا اتحاد کا خاتمہ! عمر عبداللہ نے کہا- ختم کردو، ممتا دیدی، اکھلیش نے بھی چھوڑا ہاتھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی…

56 minutes ago

Citigroup sees 10% gain: بھارت کے شیئر بازار میں 10ویں سال بھی تیزی کی امید: سٹی گروپ

سٹی گروپ کے گوئل نے کہا کہ گھریلو سرمایہ کاری کا بہاؤ بدستور مضبوط بنا…

1 hour ago