بھارت ایکسپریس۔
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں چند ایام قبل فرقہ وارانہ تشدد کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا،جس کے بعد ملک کے چپہ چپہ میں اس معاملہ پر بحث ہونے لگی،ایوان میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا،اراکین پارلیمنٹ نے خاص کر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر کچھ بولیں۔
ادھر ہریانہ میں کھاپ پنچائیتوں کی جانب سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا،جس میں کئی معاملہ پر غور و خوض کیا گیا۔ ادھراسد الدین اویسی نہ ہریانہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کھاپ پنچائتیوں کے دباؤ میں کام کر رہی ہے اور ہندوستانی تہذیب و ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایم آئی ایم کے سربراہ اسد اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کھاپ پنچایتوں کے دباؤ می، بی جے پی ہریانہ میں ہندو شادی کے قانون کو تبدیل کر رہی ہے کیونکہ ہم جنس شادی ہریانوی ہندو تہذیب کے خلاف ہے۔ ’’ایک ملک ایک قانون‘‘ کی بات کرنے والے کہاں گئے؟ یو سی سی کا مقصد صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے، لیکن ہندو سماج کو غور کرنا ہوگا کہ اس کا ان کی ثقافت اور ان کی خاندانی زندگی پر کیا اثر پڑے گا۔ کیا وہ خود مسلمانوں کو ’سبق‘ سکھانے کے عمل میں اپنے حقوق سے محروم ہو جائیں گے؟
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…