کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج سبزی فروش رامیشور سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اپنے گھر پر کھانا کھایا۔ کانگریس نے اپنےایکس اکاؤنٹ سے میٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل رامیشور نے ایک ویڈیو میں راہل گاندھی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اور جب یہ ویڈیو راہل گاندھی تک پہنچی تو انہوں نے رامیشور کی خواہش پوری کردی۔ رامیشور نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں رامیشور سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ رامیشور جی زندہ دل انسان ہیں، وہ خراب حالات میں بھی مسکراتے ہیں۔ اس کی ویڈیو نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ مہنگائی کی وجہ سے رامیشور ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں خرید سکا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔جو انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی لمحہ تھا ،جس نے ہر دیکھنے والی کو تکلیف افسردہ کردیا ۔
راہل گاندھی سے ملنے کی خواہش کا اظہار
آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں دی للن ٹاپ نے دہلی کی آزاد پور منڈی میں رامیشور سے مہنگائی کے بارے میں بات کی تھی۔ اس دوران وہ جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹماٹر بہت مہنگے ہیں، خریدنے کی ہمت نہیں ہے۔ مارکیٹ میں اسے کس قیمت پر فروخت کیا گیا اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ اس صورت میں نقصان ہو سکتا ہے۔ آپ جو بھی خریدنے جاتے ہیں، وہ مہنگا ہے۔
امیر اور غریب کے درمیان خلا کو پر کرنا ہوگا
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف طاقت کے زور پر چند لوگ ہیں، جن کی ہدایت پر ملک کی پالیسیاں بن رہی ہیں اور دوسری طرف عام ہندوستانی ہیں، جن کی پہنچ سے سبزیوں جیسی بنیادی چیزیں بھی دور ہوتی جارہی ہیں۔ ہمیں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو پُر کرنا ہے اور ان آنسوؤں کو پونچھنا ہے۔
اس کے بعد ایک اور ویڈیو میں رامیشور نے راہل گاندھی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ انہوں نے کہا، “کیا میں راہل صاحب (راہل گاندھی) سے بات کر سکتا ہوں۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اگر راہل جی مجھ جیسے چھوٹے آدمی سے ملیں تو یہ میری خوش قسمتی ہوگی۔ جب یہ ویڈیو راہل گاندھی تک پہنچی تو وہ خود رامیشور سے ملنے آزاد پور منڈی پہنچے۔ یہی نہیں راہل نے سبزی فروش کو اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ بتا دیں کہ رامیشور کا تعلق اتر پردیش کے کاس گنج سے ہے۔ وہ گزشتہ 10-12 سالوں سے دہلی میں رہ رہے ہیں اور یہاں سبزی فروخت کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…