-بھارت ایکسپریس
انڈیا اتحاد سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار انڈیا الائنس کے کوآرڈینیٹر بن سکتے ہیں۔ کانگریس نتیش کمار کو کنوینر بنا سکتی ہے۔ نتیش کے اس اقدام سے کانگریس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دراصل، دہلی میں جے ڈی یو کی قومی کونسل میںوزیر اعلی نتیش نے کانگریس سے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ نتیش کمار نے کانگریس پر حملہ کیا۔
دراصل نتیش کمار نے دہلی میں ہوئی جے ڈی یو کی میٹنگ میں کانگریس کو نشانہ بنایا تھا۔ وزیر اعلی نتیش نے کہا تھا کہ کانگریس ان کے کاموں پرغوروخوض نہیں کرتی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی اپنے سرگرمیوں کو اپنے کام میں شامل کرتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اسمبلی انتخابات کے دوران نتیش کمار نے کانگریس پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی توجہ انڈیا اتحاد سے زیادہ اسمبلی انتخابات پر ہے۔ جے ڈی یو میٹنگ میں کانگریس پر نتیش کمار کے حملے کو ‘دباؤ کی سیاست’ کے طور پر دیکھا گیا۔
نتیش کمار کنوینر کیوں بن سکتے ہیں؟
نتیش کمار کو کوآرڈینیٹر بنانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کو متحد کرنے کا کام کیا۔ پچھلے سال، نتیش کمار نے ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کیا تھا اور اپوزیشن لیڈروں/وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی۔ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے میں نتیش نے غیر معمولی رول ادا کیا۔ دوسری بات، نتیش کمار کوانڈیا اتحاد کے بانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ جون 2023 میں انہوں نے 15 جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تھا۔
کیا نتیش کمار کو ناراض کیا گیا تھا؟
دہلی میں انڈیا الائنس کی میٹنگ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے لیے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا نام پیش کیا۔ اس کی تائید دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد نتیش کمار ناراض ہوگئے تھے۔ کیونکہ نہ تو انہیں کنوینر بنایا گیا اور نہ ہی انہیں پی ایم کا چہرہ قرار دیا گیا۔ تاہم کئی مواقع پر نتیش کمار نے کہا کہ وہ کوئی عہدہ نہیں چاہتے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…