علاقائی

Ram Mandir: زبردستی کریڈٹ لینے کی کوشش… رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی پر بر ہم ہوئے بھوپیش بگھیل

رام مندر کا افتتاح  22 جنوری کو ہو نے جارہا ہے ۔ اس معاملہ پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ اپوزیشن اس معاملہ کو لے کر مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ اب چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی چاہے جتنا بھی شور مچائے، رام مندر عدالت کے حکم پر بن رہا ہے۔ بی جے پی اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا، ’’رام مندر سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔ راجیو گاندھی نے، جب وہ وزیر اعظم تھے، کہا تھا کہ عدالت کے حکم سے نہ ایک انچ آگے ہوگا اور نہ ایک انچ پیچھے۔ بھلے ہی بی جے پی شور مچاتی   رہے لیکن رام مندر صرف عدالت کے حکم پر بن رہا ہے، وہ یعنی بی جے پی کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہمارا موقف شروع سے رہا ہے، عدالت کا حکم مانیں گے مگرآج یہ لوگ سیاست کر رہے ہیں۔

ایودھیا ہوائی اڈہ کب تک فروخت ہونے سے بچ پائے گا – بگھیل

ایودھیا کے نو تعمیر شدہ  ہوائی اڈے کے بارے میں سابق وزیر اعلی بگھیل نے کہا، “ہر جگہ ہوائی اڈے بننا چاہئے، کون روک رہا ہے لیکن آپ کیوں بیچ رہے ہیں؟” ایک ہوائی اڈہ بن رہا ہے اور دوسری طرف آپ اسے بھی بیچ رہے ہیں۔ کون بتا سکتا ہے کہ ایودھیا میں بنایا گیا ہوائی اڈہ کب تک فروخت نہیں ہوگا؟ایودھیا میں بننے والے نئے ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم  نریندر مودی نے 30 دسمبر کو کیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ 1450 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہاں سے ہر سال 10 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جہاں کانگریس اس کا کریڈٹ عدالت کو دے رہی ہے وہیں رام للا کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے حال ہی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ ملک میں عدالتیں کئی سالوں سے ہیں لیکن فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ اس حوالے سے جب حکومتیں آئیں تو ایسا کیوں نہیں کیا گیا؟

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago