قومی

Politics On Ayodhya: انڈیا اتحاد سناتن دھرم پر حملہ کرکے ہندوؤں کی توہین کر رہا ہے، لیکن کروڑوں لوگ رام مندرکا کریں گے درشن، سشیل مودی کا بیان

انگریزی نیا سال 2024 آج سے شروع ہو گیا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی  تقریب میں مزید 22 دن باقی ہیں۔  رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر ٹرسٹ  کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کے لئے سنتوں اور سیاسی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔ ادھر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکمراں جماعت یعنی بی جے پی لیڈروں نے بھی اپوزیشن پر جوابی حملہ شروع کر دیا ہے۔

بی جے پی لیڈر اور ایم پی سشیل کمار مودی نے  کہا، ’’یہ انڈیا اتحاد کے لوگ… سناتن دھرم پر حملہ کرکے ہندوؤں کی توہین کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے ذہن میں جو بھی آتا ہے وہ ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں بولتے ہیں۔  انڈیا اتحاد کے رہنما اس مندر کو غلامی کی علامت کہہ رہے ہیں، وہیں مندر اس ملک میں موجود ثقافتی غلامی سے آزادی کی علامت ہے۔

لالو رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر لگائے گئے  پوسٹر

آپ کو بتا دیں کہ سشیل مودی کا بیان آنے سے پہلے بہار میں آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی رہائش گاہ کے باہر مندر پر تنقید کرنے والا پوسٹر لگا دیا گیا تھا۔ اس پوسٹر میں لکھا تھا، ’’مندر کا مطلب ذہنی غلامی کا راستہ اور اسکول کا مطلب زندگی میں روشنی کا راستہ‘‘۔

اس پوسٹر کے بعد بہار میں سیاسی ہلچل تیزہو گئی ہے۔ بی جے پی آر جے ڈی پر حملہ کر رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پوسٹر پٹنہ میں ایک آر جے ڈی لیڈر نے بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر کے باہر لگایا ہے، جس میں ہندوستان کی پہلی ٹیچر ساوتری بائی پھولے کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس پوسٹر کے ایک طرف لالو-رابڑی کی تصویر ہے اور دوسری طرف نائب وزیر اعلی  تیجسوی یادو کی تصویر ہے۔ اس کے علاوہ ساوتری بائی پھولے، مہاتما گاندھی سمیت کئی انقلابیوں کی تصاویر ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

27 mins ago