بین الاقوامی

Israel–Hamas Ceasefire: جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی: حماس نے کردیا بڑا اعلان

اسرائیل اورحماس کے درمیان ایک نئے معاہدے پرمصر کی کوششوں کو غیریقینی صورتحال نے گھیرلیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہے اورجنگ بندی کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ حماس کے ایک ذرائع نے پیرکے روزالعربیہ/الحدث کوبتایا کہ ان کی جماعت کا موقف وہی ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پرکوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

فلسطینی ذرائع نے وضاحت کی کہ تحریک کا ایک وفد جنگ بندی کی تجویزپربات چیت کے لئے قاہرہ میں ہے اوروہاں وہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔ کئی دنوں سے حماس، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پوری محصورپٹی میں ایک جامع اورمکمل جنگ بندی کا مطالبہ کررہا ہے۔ جبکہ تل ابیب اس شرط کومسترد کرتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے سے پہلے جنگ کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اورساتھ ہی فوجی قیادت نے ایک سے زیادہ بارزوردے کر کہا کہ وہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

گزشتہ ہفتے قاہرہ نے ایک تجویز کے لئے ایک مسودہ یا ابتدائی منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدارچھوڑ دے گی۔ تاہم حماس اوراسلامی جہاد نے اس تجویزکومسترد کردیا تھا۔ دومصری سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حماس اوراسلامی جہاد نے مصری تجویزمسترد کردی ہے۔ البتہ دونوں جماعتوں کے عہدیداروں نے عوامی سطح پراس معاملے کی تردید کی تھی۔

پاکستانی وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے سالِ نو(2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔ پیرکو وزیراعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پرمیں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اورحکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہرقسم کی تقریب پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پرمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago