-بھارت ایکسپریس
Prays To Lord Hanuman: بالی ووڈ فلموں کے بعد ویب سریز میں اپنا سکہ جمانے والے مشہور فنکار نوازالدینش صدیقی اب سائوتھ کی طرف اپنا قدم بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں سائوتھ کے کئی مشہور فنکاروں کے ساتھ وہ نظر آرہےہیں۔
نوازالدین صدیقی ایک تصویر میں بھگوان ہنومان کی تصویر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر آشرواد لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے کچھ فین کو پسند نہیں آرہا ہے۔ یہ لوگ مذہب کی دہائی دیتے ہوئے فنکار پر طنز کس رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ وینکٹیش، رانا دگگوبتی اور ناگا چیتنیا اسٹارر سیندھو کے ساتھ تیلگو سنیما میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ سیلیش کولانو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا اعلان کرنے کے لیے نواز الدین نے ٹوئٹر پر کئی تصاویر شیئر کیں۔
تصویروں میں اداکار وینکٹیش، رانا اور چیتنیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔۔ دوسری تصویر میں ونکٹیش اور نوازالدین صدیقی ہاتھ میں ہاتھ ڈالے نظر آرہے ہیں۔
نوازالدین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، اپنی 75 ویں فلم سیندھو کے لیے اب تک کے سب سے زیادہ توانائی سے بھرپور انسان وینکٹیش ،دگگوبتی کے ساتھ کام کرنا بہت ساندار لگ رہا ہے۔ اس فلم کو شیلیش کولانو پروڈیوس کررہے ہیں۔ تیلگو ڈیبیو کرنے کی جانب ایک قدم دور نوازالدین صدیقی۔
رپورٹس کے مطابق، سیندھاو ایک پین انڈین ایکشن ڈرامہ ہے، جسے وینکٹ بویاناپلی نے نہاریکا انٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت پروڈیوس کیا ہے او اس فلم کی موسیقی سنتھوش نارائنن نے دی ہے۔شلیش نے ٹوئٹ پر نوازالدین صدیقی کےساتھ ایک فوٹو شیئر کی اور انہوں نے لکھا دیش میں ہمارے پاس سب سے اچھے فنکاروں میں سے ایک ہیں نوازالدین صدیقی کو پاکر میں بہت ہی خوش ہوں۔ بالی ووڈ کے محاذ پر، نوازالدین کو آخری بار 2022 کی ہیروپنتی 2 میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اگلی بار بون، بولے چوڑیاں، افواہ، ٹکو ویڈز شیرو اور جوگیرا سا را را را میں نظر آئیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…