علاقائی

Weather Update: ٹھنڈی ہوانے سردی میں کیا اضافہ ، دہلی، یوپی وپنجاب میں آج بارش کے امکانات

 Weather Update: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شمال مغربی ہندوستان میں 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور مغربی اتر پردیش میں ہلکی، درمیانی سے بارش ہوسکتی ہے۔ مشرقی اتر پردیش، راجستھان، دہلی میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ 29 اور 30 ​​تاریخ کو مغربی ہمالیائی علاقے، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

پیر کو جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور 31 جنوری سے 3 فروری تک موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 17 اور 11 ڈگری سیلسیس کے قریب رہے گا۔

دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.8 ڈگری پر معمول سے ایک ڈگری زیادہ اور کم سے کم 6.1 ڈگری پر معمول سے تین ڈگری نیچے تھا۔ شام 4 بجے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 236 (خراب ریکارڈ کی گی ہے۔ دارالحکومت کا موسم آنکھ مچولی  دکھا رہا ہے۔ کبھی ٹھنڈی ہوا چلنے لگتی ہے تو کبھی گرمی کا احساس ہوتا ہے۔ ہفتہ کو بھی ٹھنڈی ہوا نے سردی میں اضافہ کیا۔ تاہم دھوپ نے کچھ سکون  پہنچائی ہے۔

جموں و کشمیر میں برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں ڈویژن میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہے گا اور کشمیر ڈویژن میں ہلکی سے درمیانی بارش/برفباری کا امکان ہے۔29 اور 30 ​​جنوری کو شمال مغربی ہندوستان میں تیز ہوا کی رفتار 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اگلے 5 روز کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی کئی ریاستوں میں موسم میں تبدیلی آئے گی۔ گجرات، انڈمان اور نکوبار جزائر میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، چندی گڑھ، مشرقی راجستھان اور مغربی راجستھان میں بھی بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی مدھیہ پردیش میں بھی کچھ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Entertainment News: فلم ’مائی نیم از خان‘ کا یہ سین کرن جوہر کو ہے بے حد پسند

کرن نے 1998 میں رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایتکاری کی شروعات…

32 mins ago

Kolkata Doctor Rape Case: ملاقات کے لیے نہیں آئے ڈاکٹر، منتظر رہیں ممتا بنرجی، بولیں، میں استعفیٰ دینے کے لئے بھی ہوں تیار

حکومت نے ڈاکٹروں کو تیسری بار مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔ وزیر اعلی  ممتا بنرجی…

38 mins ago

Fire at girls’ hostel in Madurai: تمل ناڈو کے مدورائی میں گرلز ہاسٹل میں لگی آگ، دو خواتین کی گئی جان، پانچ دیگر زخمی

مدورائی کے سماجی کارکن ایم کنداس نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے…

2 hours ago

Sitaram Yechury; a strong advocate of coalition politics: اتحادی سیاست کے مضبوط پَیروکار تھے سیتارام یچوری، جانئے کیسا رہا ان کا سیاسی سفر؟

تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سی پی ایم کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے پولیٹ…

3 hours ago