علاقائی

Mgnrega scheme fraud: محمد شامی کی بھابھی کے خلاف ہوسکتی ہے بڑی کارروائی،بدعنوانی کا کیس ہوسکتا ہے درج،محمد شامی کی بہن بہنوئی پر بھی ہوسکتا ہے ایکشن

یوپی کے امروہہ میں منریگا اسکیم کے ذریعے کی جارہی دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد حکام پر ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم اس بار محمد شامی کی بہن اور بہنوئی کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ یہ دونوں گزشتہ تین سالوں سے مسلسل اجرت وصول کر رہے ہیں۔بھارتی کرکٹر محمد شامی کی بہن اور بہنوئی کو منریگا میں مزدوری مل رہی ہے۔ کرکٹر محمد شامی کی بہن شبینہ دستاویز پر منریگا کی مزدور ہیں۔ شامی کی بہن کے اکاؤنٹ میں 2021 سے 2024 تک پیسے مسلسل آتے رہے ہیں۔ امروہہ کے ڈی ایم ندھی گپتا وتس نے شامی کی بہن اور بہنوئی کے حوالے سے گھوٹالے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ ابھی ابھی ان کے نوٹس میں آیا ہے کہ پردھان نے اپنے ذاتی رشتہ داروں کے ذریعے اکاؤنٹ میں منریگا فنڈز جمع کرائے ہیں۔

ڈی ایم ندھی گپتا نے کہا کہ اس کی جانچ  ابھی اسی منریگا کے ذریعے کی جائے گی۔ جو بھی ایسا کرے گا کسی بھی سطح پر ہو، ہم اس کی وصولی کریں گے اور ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شامی بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ کہیں  دباؤ میں آتے ہیں تو ڈی ایم نے کہا کہ پہلے تحقیقات ہونے دیں، اس کے بعد سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ محمد شامی کا گاؤں امروہہ کا سہس پور علی نگر ہے۔ محمد شامی کی بھابھی نور صبا اس وقت گاؤں کی سربراہ(گرام پردھان) ہیں۔ اب اس فراڈ کے انکشاف کے بعد ان پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ڈی ایم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، اس لیے اگر گاؤں کا سربراہ ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔آپ کو بتادیں کہ منریگا اسکیم کے بی پی ایل والے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے ہر سال سرکاری کاموں کے ذریعے 100 دن کا روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔اور اس  کی اجرت بھی دی جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

MLC Election: جے ڈی یو میں بڑی بغاوت! باہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے پارٹی لائن سے ہٹ کر جن سوراج امیدوار کے حق میں نکالا بڑا روڈ شو

بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے جنتا دل یونائیٹڈ کے اندر جاری اختلافات…

18 minutes ago

PM Modi Condolence: گوالیار سڑک حادثے پر وزیر اعظم مودی کا اظہارِ افسوس، مرنے والوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب پیش آنے والے بھیانک سڑک…

50 minutes ago

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

1 hour ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

2 hours ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

3 hours ago