علاقائی

Father sentenced to 20 years for raping minor daughter: نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے والے ملزم شخص کو 20 سال قید کی سزا

ممبئی: ممبئی میں جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO Act) ایکٹ کے تحت قائم ایک خصوصی عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے اس جرم کی اطلاع نہ دینے پر 13 سال کی متاثرہ لڑکی کی ماں کو بھی چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ بتا دیں کہ خصوصی جج شری کانت وائی بھوسلے نے ملزم شخص کو اپنی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے معاملے میں پیر کے روز تعزیرات ہند اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم (POCSO Act) ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی حکم نامہ منگل کو ہی دستیاب ہو سکا۔

بیوی کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا بنایا نشانہ

پراسیکیوٹر کے مطابق جون 2018 میں لڑکی کے باپ نے بہار میں اپنے گھر میں اپنی بیوی کی موجودگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے ایک ساتھ اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق، اس شخص نے اگست 2019 میں ممبئی مضافات (Mumbai Suburbs) میں اپنے گھر میں اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی، بیٹی نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اس کا منہ اپنے ہاتھ سے بند کر دیا۔ کسی طرح لڑکی اپنے ایک پڑوسی کے پاس پہنچی اور سارا واقعہ سنایا، جس کے بعد بوریولی علاقے کے کستوربا مارگ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں سنسنی خیز واردات: نامعلوم بدمعاشوں نے ڈاکٹر کی بیٹی کا کیا قتل، گھر سے لوٹے 25 لاکھ روپے

پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ ملزم شخص نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے سیکشن 376 (ریپ) اور 377 (غیر فطری جرم) کے ساتھ ساتھ POCSO ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مہاراشٹر میں بڑا حادثہ، تھانے میں کنٹینر ٹرک نے جیپ کو ماری ٹکر، 6 طلبا کی موت، 8 دیگر زخمی

بھارت ایکسپریس۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر کی خاتون نے ایک درجن سے زیادہ کی شادیاں، 12 لوگ تصویر لے کر پہنچے پولیس اسٹیشن

Md Hammad

Recent Posts

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

21 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago