قومی

Inside story of meeting of opposition parties: اپوزیشن اتحاد کیلئے 6 سے زائد نام کئے گئے تھے پیش،جانئے کس پارٹی نے کس نام کی رکھی تھی تجویز

Oppn front has a name, INDIA: آج بنگلورو میں ہوئی اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے دوران نام اور سیٹ کی تقسیم پر خوب بات کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں میٹنگ میں نصف درجن سے زائد نام پیش کئے گئے وہیں کئی رہنماوں نے سیٹ کی تقسیم کے عمل اور ریاستی سطح پر اتحاد پر زور دیا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ تمام جماعتوں کو سیٹ کی تقسیم پر جلدی کاروائی شروع کرنی چاہیے بصورت دیگر تاخیر ہونے پر معاملہ خراب ہوسکتا ہے۔ وہیں دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ کانگریس بی جے پی کے خلاف کامیاب نظریاتی مہم چلارہی  ہے ، جس میں ریاستی سطح پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے،چونکہ ہم اس لڑائی میں ریاستی سطح پر دوسری جماعتوں کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ایسا کہتے ہوئے راہل گاندھی نے اکھلیش یادو اور نتیش کمار کو یہ اشارہ دے دیا کہ وہ ان کی ریاست میں اتحاد کیلئے تیار ہیں ۔

اپوزیشن اتحاد کے نئے نام کیلئے تجاویز

اپوزیشن کی اس میٹنگ میں انڈیا نام مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے تجویز کی جس پر راہل گاندھی نے کھل کر حمایت کی۔ اس نام کے علاوہ بھی کئی نام پیش کئے گئے تھے۔ پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت جوڑو گٹھ بندھن نام رکھنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کامیاب رہی ہے ، اس لئے اسے برقرار رکھنا چاہیے۔ بہار کے وزاعلیٰ نتیش کمار نے انڈیا مین فرنٹ کی تجویز رکھی تھی ، جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے یوپی اے 3 نام رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ سی پی آئی ایم کے رہنما سیتارام یچوری نے وی فار انڈیا نام رکھنے کی تجویز پیش کی تھی جبکہ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ  عمر عبداللہ نے بھارتیہ نام کی تجویز رکھی تھی۔ چھوٹی پارٹیوں کی طرف سے بھی کچھ نام پیش کئے گئے تھے۔

تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی

اپوزیشن کی اس میٹنگ میں ایک طرف جہاں نام پر حتمی فیصلہ کیا گیا وہیں دوسری جانب کوآرڈینیشن کمیٹی، سیکریٹریٹ اور مشترکہ مہم پر بھی بات کی گئی ۔ اس دوران یہ طے کیا گیا کہ تین کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ایک کامن مینمم ایجنڈے کیلئے ذیلی کمیٹی۔ دوسری انتخابی مہم کیلئے ذیلی کمیٹی اورتیسری رابطہ کمیٹی بنائی جائے گی۔اس میٹنگ کے دوران شرد پوار کو بہت کم بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔البتہ انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ بی جے پی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر پریشان کررہی ہے۔ دھمکی دے رہی  ہے۔ جو این سی پی کے ساتھ ہوا ہے وہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی اگلی میٹنگ 15 اگست کے بعد ممبئی میں ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

1 hour ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago