قومی

IPS Officer accused of molesting girl in Lucknow: جنیشور مشرا پارک میں مارننگ واک پر آئے ڈی آئی جی پر چھیڑ خانی کا الزام، خاتون نے کہا- کئی دنوں سے کر رہے تھے پیچھا، امیتابھ ٹھاکر نے کہا- جانتا ہوں کون ہے وہ افسر

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے جنیشور مشرا پارک میں مارننگ واک پر آئے ایک سینئر آئی پی ایس افسر (ڈی آئی جی) پر ایک خاتون نے چھیڑ خانی کا الزام لگایا ہے۔ جس آئی پی ایس افسر پر خاتون نے الزام لگایا ہے وہ یوپی کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ بتائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث کے مطابق اس وقت مذکورہ آئی پی ایس افسر کے پاس پولیس کے دو محکموں (یونٹ) میں ڈی آئی جی کا چارج ہے۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ “آئی پی ایس افسر کئی دنوں سے میرا پیچھا کر کے مجھے ہراساں کر رہے تھے، لیکن جب انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو میں نے مزاحمت کی۔” اس کے بعد ہنگامہ بڑھنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ الزام ہے کہ محکمہ کے سینئر افسر ہونے کی وجہ سے لکھنؤ پولس مقدمہ درج نہ کرانے کے لیے متاثرہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

ڈی آئی جی صاحب نے اختیار کی خاموشی!

جیسے ہی یہ معاملہ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں آیا، ڈی آئی جی نے خاموشی اختیار کر لی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ ’ڈی آئی جی صاحب آئے دن میرا پیچھا کرتے تھے لیکن آج انہوں نے میرے ساتھ چھیڑ خانی کی ہے‘۔ ذرائع کے مطابق لکھنؤ پولیس نے خاتون کی چھیڑ خانی کی شکایت کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ ساتھ ہی خاتون کو شکایت درج نہ کرانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی بحثوں کے مطابق چھیڑ خانی کے وقت لڑکی کے ساتھ موجود لوگوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران افسر اور وہاں موجود لوگوں کے درمیان کافی بحث ہوئی۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام ہے کہ ڈی آئی جی صاحب نے اپنے عہدے کا رعب دکھایا۔

امیتابھ ٹھاکر نے جانچ کا کیا مطالبہ

وہیں اس معاملے پر سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ امیتابھ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ “مجھے پتہ ہے کہ کون آئی پی ایس خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا، میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر افسران سے اپیل کروں گا اور جانچ کا مطالبہ کروں گا”۔ فی الحال، اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور گھر والوں کو بات نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی لکھنؤ پولیس نے بھی اس پورے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں سنسنی خیز واردات: نامعلوم بدمعاشوں نے ڈاکٹر کی بیٹی کا کیا قتل، گھر سے لوٹے 25 لاکھ روپے

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Priyanka Gandhi Ask Question To PM Modi: روپے کی قدر گرنے پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال، کہا-عوام کو جواب دیں وزیر اعظم

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…

5 minutes ago

Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام…

21 minutes ago

Assam mine accident: آسام کان حادثے میں 4 مزدوروں کی لاشیں برآمد، ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں5 افراد- ریسکیو آپریشن جاری

ہفتہ (11 جنوری، 2025) کو امرنگسو، آسام میں کوئلے کی کان کے حادثے کو 6…

42 minutes ago

Kannauj Railway Accident: قنوج ریلوے حادثے میں 23 مزدور زخمی، 5 کی حالت نازک-وزیر اسیم ارون

قنوج میں امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت ریلوے اسٹیشن کا زیر تعمیر کنواں گرنے…

2 hours ago

India becomes global office hub: ہندوستان کے گلوبل آفس ہب بننے کے ساتھ ہی ڈومیسٹک آفس میں تیزی

"ہم سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں، خاص طور پر تعمیر شدہ دفتری اثاثوں اور رہائشی…

2 hours ago

World’s first cardiac telesurgery: ہندوستان میں بنائے گئے روبوٹک نظام کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی دنیا کی پہلی کارڈیک ٹیلی سرجری

ہندوستان کی پہلی دیسی سرجیکل روبوٹک ٹیکنالوجی نے صرف دو دنوں کے اندر دنیا کی…

3 hours ago