لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اے کے شرما
خود ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں صفائی کے نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ذاتی طور پر ڈینگو سے متاثرہ علاقوں میں بٹلر چوراہا، وجیانت کھنڈ ،گومتی نگر اور اندرا نگر سیکٹر 11 کا دورہ کرکے لوگوں سے بات چیت کی۔ لوگ وزیر توانائی کے اس محتاط معائنہ کے قائل بھی تھے۔
شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے مقامی شہریوں سے بات چیت کی اور ڈینگو پھیلنے کے اصل حالات اور وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔ شرما نے شہری علاقوں میں اہم سڑکوں کے نالوں کی صفائی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعدی امراض سے بچاؤ اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں، ڈینگو ، چکن گونیا سے شہریوں کی جان بچانے کے لیے اینٹی لاروا اور فوگنگ کا پہلے کی طرح سپرے کرتے رہنے کی ہدایت کی۔
س دوران وزیر اے کے شرما نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی معائنہ پر جائیں اور لوگوں کو اسکیموں کا براہ راست فائدہ پہنچائیں۔ تمام افسران شہریوں کی شکایات کا فوری نوٹس لیں، اس میں کسی قسم کی سستی، ہچکچاہٹ اور گریز کی ذہنیت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…