نئی دہلی، 5نومبر(بھارت ایکسپریس): ملک کا دل کہے جانے والی قومی راجدھانی دہلی، گیس چیمبر میں تبدیل ہو گئی ہے اور سانس کی ایمرجنسی شروع ہو گئی ہے۔ دہلی این سی آر میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے اب نوئیڈا کے بعد دہلی حکومت نے بھی آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں کو منگل تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
دہلی حکومت کے ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن کے جاری کردہ حکم کے مطابق دہلی کے تمام پرائمری اسکول 8 نومبر تک بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ا سکولوں میں بیرونی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تمام سرگرمیاں ان ڈور اور ماسک کے ساتھ کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ دریں اثنا، دہلی میں AQI 450 سے تجاوز کر گیا ہے اور سنجیدہ حالتوں پر پہنچ گیا ہے۔
دارالحکومت میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن پارٹیاں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کڑی میں بی جے پی لیڈر تیجندر پال سنگھ بگا نے دہلی کے کچھ علاقوں میں اروند کیجریوال کا ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے پوسٹر لگائے ہیں، جس پر لکھا ہے کہ کیجریوال دوسرے حکمران ہیں جنہوں نے اپنے شہر کو گیس چیمبر میں تبدیل کیا، ہٹلر پہلا تھا۔ تیجندر پال سنگھ بگا کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک اور مثال ملے گی کہ کسی حکمران نے اپنی ریاست میں رہنے والے لوگوں کو گیس چیمبر میں مارنے کی کوشش کی ہو، اس سے پہلے ہٹلر نے ایسا کیا تھا۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…