علاقائی

Lok Sabha Election Results 2024: لوک سبھا انتخابات کے رجحانات میں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی تقریباً 50 ہزار ووٹ سے پیچھے

Lok Sabha Election Results 2024: لوک سبھا انتخابات کے لئے ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہیں۔اس دوران اتر پردیش کے امیٹھی سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ امیٹھی میں اسمرتی ایرانی تقریباً 50000 ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات، جو 19 اپریل کو شروع ہوئے تھے، یکم جون کو ووٹنگ کے 7 مراحل کے ساتھ ختم ہوئے۔ آج شام تک واضح ہو جائےگا کہ کس کی حکومت بنے گی۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، یوپی کے وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی بھی پیچھے ہوگئے ہیں۔ وارانسی میں کانگریس امیدوار اجے رائے کو 11480 ووٹ ملے ہیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کو 5257 ووٹ ملے ہیں۔ اس طرح سے اجے رائے 6223 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا وارانسی سے پیچھے ہونا بہت بڑی خبر ہے۔

شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کی جگہ پرگرمی سے بچاؤکے بھی پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ گنتی کے مقام پرپینے کے پانی کی سہولت کے لئے انتظامیہ نے مختلف مقامات پرپانی کا بھی انتظام کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، ووٹوں کی گنتی سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ گنتی کے مقام پرانتظامات کے حوالے سے افسران کی ذمہ داریاں طے کردی گئی ہیں۔ ووٹوں کی پرامن، منصفانہ اورشفاف گنتی کے لیے تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Andhra Pradesh Assembly Election Results 2024: آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی کی قیادت والی این ڈی اے کو بڑی برتری، وائی ایس آر سی پی کو زبردست نقصان

اس سے پہلے لوک سبھا الیکشن سے متعلق تمام ایجنسیوں اور نیوز چینلس کی طرف سے جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو مکمل اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار سے متعلق برسراقتدارپارٹی کے کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ یہ ایگزٹ پول درست ثابت ہوگا، وہیں کچھ لیڈران کا دعویٰ ہے کہ آج نتائج آنے کے بعد این ڈی اے کی سیٹیں مزید بڑھ جائیں گی۔ وہیں، دوسری طرف اپوزیشن کے لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایگزٹ پول کے اعدادوشمار غلط ثابت ہوں گے اور انڈیا الائنس 295 سے زیادہ سیٹیں جیت کرحکومت بنائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago