قومی

Lok Sabha Election Results 2024: انڈیا الائنس نے نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو سے بات چیت کردی شروع، جے ڈی ایس اور بی جے ڈی سے بھی رابطے کی تیاری

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آنے لگے ہیں اور سب سے پہلی جیت گجرات کے گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کی ہوئی ہے ،یہاں مقابلہ پوری طرح سے یکطرفہ تھا اور نتیجہ بھی اسی طرح سے آیا جس کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے امت شاہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔ وہیں دوسری جانب لوک  سبھا انتخابات کے اب تک رجحانات کو دیکھتے ہوئے سیاسی گلیاروں میں گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔اور انڈیا الائنس اور این ڈی اے  دونوں کی طرف سے حکومت سازی کیلئے تمام  قواعد اور امکانات پر غور وخوض شروع کردیا گیا ہے چونکہ  بی جے پی کو اکیلے اکثریت نہیں حاصل ہوپارہی ہے جبکہ این ڈے ای کو اکثریت ضرور ملتی دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق این ڈی اے کو 295 سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ  انڈیا الائنس کو 230 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں ۔چونکہ  بی جے پی اکیلے اپنی بنیاد پر حکومت نہیں بناسکتی ہے اور اس کو اپنے اتحادیوں کی سخت ضرورت ہوگی ۔ایسے میں انڈیا الائنس نے این ڈی اے کے کچھ اتحادیوں پر ڈورے ڈالنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کانگریس اور انڈیا الائنس کے رہنماوں نے جے ڈی یو اور نتیش کمار سے رابطہ کرنا شروع کردیا ہے ، وہیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈیا الائنس ٹی ڈی پی کے ساتھ بھی رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔چونکہ اب تک کے اعداد وشمار میں جے ڈی یو کو 14 سیٹیں اور ٹی ڈی پی  کو 16 سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

اگر انڈیا الائنس ان دونوں پارٹیوں کو اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر نہ صرف یہ کہ آر ایل ڈی، بلکہ ہم پارٹی  بھی  انڈیا الائنس کا حصہ بن جائے گی۔ البتہ یہ فی الحال جلد بازی ہوگی چونکہ بات ابھی اپنے ابتدائی دور میں ہے۔ وہیں اوڈیسہ میں بی جے پی اور  بی جے ڈی  کا رشتہ ختم ہوچکا ہے ،ایسے میں اگر بی جے ڈی کو جتنی بھی سیٹیں ملیں گے ،انڈیا الائنس ان سے بھی حمایت مانگ سکتا ہے۔ وہیں کرناٹک کے جے ڈی ایس سے بھی بات چیت کرنے کی تیاری کی خبر ہے۔ فی الحال سب کچھ ابتدائی مرحلے میں ہے شام تک فیصلہ ہوگا کہ اب کی بار ،کس کی سرکار۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

7 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

7 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

7 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

7 hours ago