قومی

Lok Sabha Election 2024 Results: این ڈی اے کو کانٹے کی ٹکر دے رہا ہے انڈیا الائنس، بی جے پی اپنے دم پرنہیں حاصل کرپارہی ہے اکثریت

لوک سبھا الیکشن کے رجحان اب نتائج میں بدلنے والے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے درمیان پل پل تصویر بدل رہی ہے۔ رجحانوں میں بے شک این ڈی اے حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، لیکن کئی ریاستیں ایسی ہیں، جہاں مقابلہ کانٹے کا ہے۔ خاص طور پر یوپی، مہاراشٹر، بنگال میں انڈیا الائنس سبقت بنائے ہوئے ہے اوریہاں بی جے پی کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ اگراوور آل بات کریں تو فی الحال 543 لوک سبھا سیٹوں کے رجحان میں 297 سیٹوں پراین ڈی اے آگے چل رہی ہے، انڈیا الائنس 224 سیٹوں پرآگے ہے۔ دیگرکے کھاتے میں 20 سیٹیں جاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں اس باراہم مقابلہ این ڈی اے اورانڈیا الائنس کے درمیان ہے۔ بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے نے اس بار 400 پارکا نعرہ دیا تھا۔ وہیں کانگریس کی قیادت 25 سے زیادہ پارٹیوں کے ساتھ بغیرانڈیا الائنس نے بھی مسلسل اقتدارمیں آنے کا دعویٰ کررہا تھا۔ اب تک کے رجحانوں کی بات کریں تو فی الحال این ڈی اے مقابلے میں آگے ہے، لیکن انڈیا الائنس بھی مسلسل زور لگا رہا ہے۔

کس ریاست میں کیا ہے پوزیشن؟

این ڈی اے کواترپردیش میں بڑا جھٹکا لگتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں 80 سیٹوں میں این ڈی اے 35 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ انڈیا الائنس کو 44 سیٹوں پر سبقت ملی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی کی سیٹوں میں بھی زبردست اضافہ ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ انڈیا الائنس کی 44 سیٹوں میں سے 35 سیٹوں پراکیلے سماجوادی پارٹی آگے ہے۔

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا جلوہ قائم

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی شاندارکامیابی حاصل کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی 29 سیٹوں پرسبقت بنارکھی ہے۔ 10 سیٹوں پربی جے پی کو سبقت حاصل ہے جبکہ ایک سیٹ پر انڈیا الائنس کو سبقت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ مہاراشٹرمیں این ڈی کوزبردست نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں کی 48 سیٹوں میں سے انڈیا الائنس 30 سیٹوں پرآگے ہے۔ جبکہ 17 سیٹوں پراین ڈی اے آگے ہے۔ یہاں پربی جے پی کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔

راجستھان میں بی جے پی کو بڑا نقصان

مدھیہ پردیش میں انڈیا الائنس کا کھاتہ نہیں کھل رہا ہے۔ یہاں کی سبھی 29 سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ چھندواڑہ سے نکل ناتھ بھی بڑے فرق سے پیچے چل رہے ہیں۔ گجرات میں بی جے پی 25 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ انڈیا الائنس کو ایک سیٹ پرسبقت حاصل ہے۔ راجستھان میں بھی این ڈی اے کو بڑا نقصان ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ یہاں کی 25 سیٹوں میں سے این ڈی اے 14 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے، انڈیا الائنس 11 سیٹوں پرآگے چل رہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ پچھلی باریہاں سبھی سیٹیں این ڈی اے جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago