Lok Sabha Election 2024: کرناٹک کے چامراج نگر لوک سبھا حلقہ کے اندیگاناتھا گاؤں کے پولنگ بوتھ پر پیر کو سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اندیگاناتھا گاؤں کے اس پولنگ اسٹیشن پر 26 اپریل کو ووٹنگ کے دوران کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی توڑ پھوڑ کی اطلاعات کے بعد الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کو لے کر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے بعد ای وی ایم کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، اس سے قبل گاؤں والوں نے مناسب بنیادی سہولیات کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مقامی انتظامیہ کی یقین دہانیوں اور کوششوں کے بعد ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل شروع
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل پیر سے شروع ہو گیا ہے۔ چھٹے مرحلے کے تحت 25 مئی کو دہلی کی سات سیٹوں سمیت 57 حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے اور کاغذات کا جائزہ 7 مئی کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 مئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Kejriwal’s Petition hearing in Supreme Court: اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں آج ہوگی سماعت
اس مرحلے میں دہلی کے علاوہ ہریانہ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، اڈیشہ، بہار اور مغربی بنگال کی مختلف سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اب تک لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…