سیاست

Lok Sabha Election 2024: ایس پی اس سیٹ سے امیدوار بدل سکتی ہے، ایس پی کے بار بار امیدواروں کی تبدیلی پر سوالات اٹھ رہے ہیں

  لوک سبھا انتخابات کے لیے دو مرحلوں میں ہونے والی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ جب کہ چوتھے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی بھی ختم ہو چکی ہے۔ لیکن سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے۔ اب ایک بار پھر امیدوار کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

اس بار پارٹی پریاگ راج کی پھول پور سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ایس پی پھولپور سیٹ سے اپنا امیدوار بدل سکتی ہے۔ موجودہ امیدوار امرناتھ موریہ کی جگہ کسی اور کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس بارے میں فیصلہ پیر کی شام تک ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کی مانیں تو اکھلیش یادو نے پیر کو لکھنؤ میں ایک میٹنگ بلائی ہے ۔جس میں ٹکٹ تبدیل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پریاگ راج کے پارٹی لیڈروں کو صبح 11 بجے لکھنؤ دفتر پہنچنے کو کہا گیا ہے۔ اکھلیش یادو پریاگ راج کے مقامی لیڈروں سے ٹکٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

مدمقابل کون ہے؟

ممکنہ دعویداروں میں پرتاپ گڑھ کے ایک ایم ایل اے اور کئی دیگر پارٹی لیڈروں کے نام زیر بحث ہیں۔ پھول پور سیٹ سے بی جے پی نے موجودہ ایم پی کیشری دیوی پٹیل کا ٹکٹ منسوخ کر کے ان کےہی بیٹے دیپک پٹیل کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
ایس پی نے پروین پٹیل کو اپنا امیدوار بنایا ہے

وہیں بی ایس پی نے پروین پٹیل کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ حالانکہ پروین پٹیل بھی بی ایس پی میں شامل ہونے سے پہلے بی جے پی میں تھے۔ امرناتھ موریہ جو پہلے بی ایس پی میں تھے۔ایس پی انہیں امیدوار بنایا ہے۔ اس سیٹ کے لیے پیر سے کاغذات نامزدگی شروع ہو گئے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اب تک ایس پی نے میرٹھ، باغپت، گوتم بدھ نگر، بدایوں، مصریخ، بجنور، سلطان پور، مراد آباد، قنوج اور شاہجہاں پور سیٹوں پر امیدوار تبدیل کیے ہیں۔ ایس پی کے بار بار امیدواروں کی تبدیلی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے بعد بھی یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

5 minutes ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

28 minutes ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

52 minutes ago

Asian Para Games 2026: وزیر اعظم مودی اور کھیل وزیر منسکھ مانڈویا نے مونا اگروال اور اونی لیکھرا کو مبارک باد دی

ایشین پیرا گیمز 2026 میں نشانے بازی کے مقابلے میں مونا اگروال نے طلائی اور…

2 hours ago