علاقائی

LPCC celebrates the International Day for the Preservation of the Ozone Layer: اوزون لیئر کے تحفظ کے عالمی دن کو لداخ آلودگی کنٹرول کمیٹی نے کیا سلیبریٹ، آلودگی کے متعلق طلباء کو کیا گیا بیدار

لداخ آلودگی کنٹرول کمیٹی: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی آلودگی کنٹرول کمیٹی (LPCC) نے آج جنگلات کے چیف کنزرویٹر، آلودگی کنٹرول کمیٹی کے آدتیہ مدن پوترا (IFS) اور رخسانہ پروین، ڈسٹرکٹ آفیسر اور سجاد حسین مفتی (IFS) ریجنل ڈائریکٹر کی موجودگی میں اوزون لیئر کے تحفظ کے لیے عالمی دن منایا۔ اس خصوصی دن کو منانے کے لیے امامیہ ماڈل اسکول چوگلمسر کے اسکول کے طلباء کو شامل کرتے ہویے ایک بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔

اس تقریب میں کل 200 طلباء نے حصہ لیا، جہاں “مونٹریال پروٹوکول: اوزون لیئر کو ٹھیک کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنا” کے موضوع پر ڈرائنگ اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تقریب اس تقریب میں انچیزوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جو اوزون کو تباہ کرتی ہیں۔ پروگرام میں مہمان خصوصی سجاد حسین مفتی نے طلباء کو اوزون کی تہہ کی اہمیت، اس کے ختم ہونے کی وجوہات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔

لداخ آلودگی کنٹرول کمیٹی کے علاقائی ڈائریکٹر آدتیہ مدن پوترا نے انسانیت کی بقا کو یقینی بنانے میں اوزون کی تہہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مہمان خصوصی نے مصوری کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر، LPCC اور ڈسٹرکٹ آفیسر، LPCC نے تقریری مقابلے کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ سال 1994 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کا عالمی دن قرار دیا تھا، جو 1987 میں اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں سے متعلق مونٹریال پروٹوکول (قرارداد 49/114) پر دستخط کرنے کی تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

17 minutes ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

1 hour ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

2 hours ago