بھارت ایکسپریس۔
Petrol Diesel Prices: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بنیاد پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ہرروز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے دام طے کرتی ہیں۔چونکہ نٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ترمیم کے بیچ ہندوستانی کمپنیوں نے طویل عرصہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
دہلی، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی سمیت ملک کے اہم شہروں میں فیول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول 96.72روپے اور ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر
، کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
انڈین آئل کارپوریشن (IOCL) کی آفیشل ویب سائٹ iocl.com کے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی وقت، کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔
این سی آر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ نوئیڈا میں پٹرول 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ گروگرام میں ایک لیٹر پٹرول 97.18 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈیزل 90.05 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 108.48 روپے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 93.72 روپے فی لیٹر ہے۔ اجمیر میں پٹرول کی قیمت 108.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت 93.67 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ الور میں پٹرول 109.71 روپے اور ڈیزل 94.81 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں جودھپور میں پٹرول 109.34 روپے اور ڈیزل 94.51 روپے فی لیٹر ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…