قومی

Weather Today in Delhi: شمالی ہندوستان میں موسم نے لی کروٹ،دہلی میں گرمی نے بدلا اپنا انداز

Weather Today in Delhi: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، آج صبح 7 بجے دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تھا، جو معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہے۔ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دہلی میں آلودگی (AQI) کی حالت کو بھی اچھا نہیں کہا جا سکتا۔ AQI 167 ہے جو اوسط ہے۔ آج دن کے وقت 6 سے 12 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے موسم میں تیزی سےتبدیلی  ہو رہی ہے۔ کئی ریاستوں میں فروری کے مہینے کی گرمی نے تشویش بڑھا دی ہے۔ مارچ تک یہ اپنے عروج پر ہونےکا امکان ہے۔ دہلی-این سی آر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بھی اپنی پیشین گوئی میں آج سے کچھ ریاستوں میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.8 ڈگری رہا۔ آئی ایم ڈی نے اتوار کو آسمان صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
شمال مشرق میں موسم کیسا رہے گا؟

مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی موسم بدلے گا۔ 26 سے 28 جنوری تک ان ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف ہریانہ، پنجاب اور مغربی اتر پردیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اتوار کو اتراکھنڈ میں تازہ مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے چار اضلاع میں ہلکی بارش اور برف باری کے امکانات ہیں۔ کماؤن میں اونچی چوٹیوں پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دون سمیت آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

21 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

50 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago