علاقائی

Class 10th student killed his classmate: دسویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ساتھی کا کاٹا گلا، لڑکی سے چل رہا تھا جھگڑا، جانیں کہاں کا ہے معاملہ

کانپور: اترپردیش کے کانپور ضلع میں ایک طالب علم نے کلاس روم میں اپنے ہی دوست کو چاقو مار کر قتل کردیا۔ معاملہ کانپور کے بدھنو تھانہ علاقے کے تحت گنگاپور کالونی کے انٹر کالج کا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے تنازع چل رہا تھا۔ اسی وجہ سے ملزم طالب علم نے موقع ملتے ہی اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

پڑھنے لکھنے کی عمر میں طلبہ کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے، وہ اس واقعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ ویسے تو اسکول میں طلباء کے جھگڑے اور مار پیٹ کی خبریں اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن قتل کے اس واقعے نے نئی نسل کی سوچ تعلق سے سوالیہ نشان کڑھا کر دیا ہے۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ پریاگ ودیا مندر کالج کے 10ویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ہی دوست کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ملزم نے ساتھی کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ بتا دیں کہ دونوں ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوح سمیت ہریانہ کے کئی علاقوں میں زبردست کشیدگی، مسجد کے امام سمیت اب تک 5 افراد ہلاک، حالات معمول پر لانے کی کوشش

لڑکی سے دوستی کے متعلق چل رہا تھا تنازعہ

اس پورے واقعہ کے حوالے سے اطلاعات یہ سامنے آرہی ہیں کہ لڑکی سے دوستی کے متعلق دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا تھا۔ ان دونوں طلبہ کے درمیان جھگڑا پرانا تھا۔ چار دن پہلے بھی دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ وہیں پیر کے روز لنچ کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، لیکن ملزم طالب علم پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا اور اس نے سبزی کاٹنے والی چاقو تھیلے میں چھپا رکھی تھی اور جھگڑے کے بعد ہی اس نے نیلیندر تیواری کی گردن پر حملہ کر دیا، جس کے بعد وہاں موجود طلبہ نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور حملہ آور طالب علم کو پکڑ کر چاقو چھین لیا۔ دوسری جانب کلاس کے بچوں نے بتایا ہے کہ چاقو سے حملہ کرتے ہوئے وہ چیخ رہا تھا، مجھے مار کر زیادہ اڑ رہا تھا نا… لے، اب مار کے دکھا۔

اسکول نے پیش کی یہ وضاحت

اس پورے واقعہ کے بارے میں اسکول کے پرنسپل ونے کمار پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اسکول میں دونوں طالب علموں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔ ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ معاملہ قتل تک پہنچ گیا اور انتظامیہ کو کچھ پتہ ہی نہیں چلا۔ پرنسپل کے مطابق کلاس میں 42 بچے ہیں جن میں نصف لڑکیاں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

11 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

35 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

38 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago