بھارت ایکسپریس۔
پیارمیں سرحدیں پارکرنے والی دو لڑکیوں کی بحث ان دنوں ہرطرف ہورہی ہے۔ ایک پیارپانے کے لئے پاکستان سے ہندوستان آئی تو دوسری ہندوستان سے پاکستان چلی گئی۔ دونوں سے متعلق سوشل میڈیا پرطرح طرح کی باتیں کہی جا رہی ہیں۔ اس درمیان ان دونوں کی پریم کہانیوں سے متعلق وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلی باربیان دیا ہے، جو بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
ایک نیوزایجنسی کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دونوں معاملوں میں اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ سیما حیدرکا معاملہ ریورس لوجہاد ہے؟ اس سوال پروزیراعلیٰ نے کہا، ’’سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ ان کے ذریعہ جو بھی رپورٹ دی جائے گی، اس کی بنیاد پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘ وہیں انجو سے متعلق کئے گئے سوال پربھی انہوں نے کہا کہ فی الحال سیکورٹی ایجنسیاں اس معاملے پرنظررکھے ہوئی ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دوممالک سے منسلک معاملہ ہے۔ اسی لئے سیکورٹی ایجنسیاں اس پرباریکی سے کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بحث کے مطابق، ہندوستان کی انجو نے ویزا لے کرپاکستان جاکراپنے عاشق نصراللہ سے نکاح کرلیا ہے۔ تو وہیں سیما ہندوستان میں اپنے عاشق سچن مینا کے لئے غیرقانونی طریقے سے داخل ہوگئی تھی۔ حالانکہ ان دنوں سیما جانچ ایجنسیوں کے گھیرے میں ہیں اور حال ہی میں یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے سیما-سچن سے لمبی پوچھ گچھ بھی کی تھی۔
پب جی کھیلتے ہوئے دونوں کے درمیان ہوئی تھی دوستی
سیما حیدرنے بتایا ہے کہ سچن سے اس کی ملاقات آن لائن پب جی گیم کھیلنے کے دوران ہوئی تھی اوراسی کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی اورپھردونوں نے ایک دوسرے کا فون نمبر فراہم کرلیا تھا۔ پھر دھیرے دھیرے دونوں میں پیارہوگیا۔ اسی کے بعد سیما حیدرنیپال کے راستے غیرقانونی طریقے اپنے چاربچوں کے ساتھ ہندوستان میں داخل ہوگئی تھیں اورگریٹرنوئیڈا کے ربوپورا میں سچن کے ساتھ رہنے لگی تھیں۔ پولیس کو جیسے ہی اس کی جانکاری ہوئی، تو دونوں کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ حالانکہ دو دن بعد ہی عدالت نے دونوں کو ضمانت دے دی تھی۔ اسی دوران یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے بھی 2 دن تک سیما حیدراور سچن مینا اورسچن کے والد نیترپال کے ساتھ پوچھ گچھ کی تھی۔
یوپی اے ٹیس نے کئی بارکی پوچھ گچھ
فی الحال سیما حیدر کے جاسوس ہونے کا ابھی تک کوئی ثبوت یوپی اے ٹی ایس کو نہیں ملا ہے۔ حالانکہ جانچ مسلسل جاری ہے اور پولیس اور خفیہ ایجنسیاں ہرپہلو دیکھتے ہوئے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں تو وہیں سیما حیدراور سچن فیملی کے ساتھ ان دنوں ربوپورہ کے دوسرے گھرمیں رہ رہے ہیں۔ اس معاملے میں سچن کے والد نے میڈیا کوجانکاری دی ہے کہ پولیس کیس کے سبب پوری فیملی گھرمیں ہی رہ رہی ہے۔ گھرسے باہروہ لوگ نہیں جا پارہے ہیں اورگھرکی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔ کمانے کھانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ریاستی حکومت سے جلد انصاف کرنے کی گہارلگائی ہے تاکہ وہ اپنی روزی روٹی کما سکیں اورچین سے زندگی گزارسکیں۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…