منی پور فسادات کے بعد ہریانہ میں بھی فرقہ وارانہ فساد نے کئی لوگوں کی جان لے لی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے ہریانہ کے کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔اسکول وکالج کو بندکرنے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی خدمات معطل کردی گئی ہے۔ فریدآباد ،گروگرام اور نوح کے علاقوں میں حالات پر قابو پانے کیلئے اس قسم کے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اب تک اس معاملے میں 16 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں اور تقریباً 60 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت سنگین ہے۔ ضلع میں نیم فوجی دستوں کی 20 کمپنیاں اورہریانہ پولیس فورس کی بھی 20 کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔
ہریانہ فساد پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے اور سیاسی بیان بازی بھی۔ اس بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تبصرہ کرتے ہوئے ایکس(ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ بی جے پی ، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی ہوئی طاقتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی تیل(کیروسن) پھیلا دیا ہے۔ صرف محبت ہی ملک میں لگی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ہریانہ کے نوح ضلع میں بجرنگ دل کی یاترا کے بعد ہوئی ہنگامہ آرائی اورفرقہ وارانہ تصادم میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد نوح ضلع کے میوات سمیت کئی علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے، جس کے سبب گروگرام سمیت تشدد متاثرہ علاقوں میں کرفیونافذ کیا گیا ہے اورانٹرنیٹ پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم بھی جاری ہوا ہے۔ نوح میں ہونے والی تشدد کی آگ گروگرام کے فریدآباد تک پہنچ گئی۔ گروگرام کے سیکٹر-57 میں بھیڑنے ایک مسجد میں آگ لگا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی میں مسجد کے امام ہلاک ہوگئے ہیں۔
نوح میں تشدد کے بعد گروگرام کے سیکٹر-57 میں بھیڑکے حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے شرپسندوں نے انجمن مسجد میں آگ لگا دی، جس میں مسجد کے امام کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ اس دوران پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس حادثہ سے متعلق پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ بھیڑنے گولیاں چلائیں، جس کے سبب دو لوگ زخمی ہوگئے اوران میں سے ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مہلوک کی پہچان بہارکے باشندہ سعد کے طورپرہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…