علاقائی

Maharashtra Election 2024:نتائج سے قبل ایم وی اے میں ہلچل تیز، جینت پاٹل اور بالا صاحب تھوراٹ نے ادھو ٹھاکرے سے کی ملاقات ، متعدد امور پر ہوئی بات

نئی دہلی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج سے قبل سیاسی جماعتوں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ ہفتہ (23 نومبر) کو نتائج آنے سے پہلے مہاویکاس اگھاڑی کے لیڈروں نے ہوٹل حیات میں ایک اہم میٹنگ کی۔ مانا جا رہا ہے کہ ایم وی اے نے نتیجہ سے قبل تمام پہلوؤں پر بات کی ہے۔

اس میٹنگ کے بعد این سی پی شرد پوارخیمہ کے  لیڈرجینت پاٹل اور کانگریس پارٹی کے لیڈر بالا صاحب  تھوراٹ ادھوٹھاکرے ملاقات کے لئے ماتو شری پہنچے۔ ہوٹل حیات میں منعقدہ ایم وی اے میٹنگ کے اختتام کے بعد شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت، شرد پوار خیمہ کے لیڈ ر جینت پاٹل اور کانگریس لیڈر بالاصاحب تھوراٹ ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے۔

ایگزٹ پول میں ایم وی اے کو جھٹکا

واضح رہے کہ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے بیشتر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ میٹریس کے ایگزٹ پول کے مطابق مہایوتی کو 150-170 سیٹیں مل سکتی ہیں اور ایم وی اے کو 110-130 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

لوکشاہی مراٹھی-رودر کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹرا میں 128-142 سیٹیں ملنے پر مہا یوتی اقتدار برقرار رکھ سکتی ہے۔ ایم وی اے کو 125-140 نشستیں اور دیگر کو 18-23 نشستیں ملنے کا اندازہ ہے۔

پی مارک کے ایگزٹ پول نے اندازہ لگایا ہے کہ مہایوتی کو 137-157 سیٹیں مل سکتی ہیں اور ایم وی اے کو 126-146 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پیپلز پلس کے ایگزٹ پول کا اندازہ ہے کہ مہایوتی 175-195 سیٹیں حاصل کرکے مضبوط اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایم وی اے کو 85-112 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔

 23 نومبر کو آئیں گے نتائج 

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اتحاد مہا یوتی اور کانگریس، شیوسینا یو بی ٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کے اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان مقابلہ ہے۔ بدھ کو مہاراشٹر کی تمام 288 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

32 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

53 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

1 hour ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

1 hour ago