-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے، ان مہم کے باوجود دہشت گرد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ شوپیاں ضلع کے زینا پورہ کے منج مارگ کے علاقہ کا ہے۔ یہاں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں 3 دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
ہلاک ہونے والے 3 مقامی دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت ہو گئی ہے۔ ایک دہشت گرد کی شناخت شوپیاں کے لطیف لون کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ایک کشمیری پنڈت پورن کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ دوسرے دہشت گرد کی شناخت عمر نذیر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کا تعلق اننت ناگ سے تھا اور وہ نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ جوانوں کے پاس سے 1 اے کے 47 رائفل اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری اے ڈی جی پی کشمیر نے دی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے زین پورہ علاقے میں مونجھ مارگ پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو بعد میں انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس مقابلے میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد مارے گئے۔
-بھارت ایکسپریس
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…
2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…