بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ 5 فروری کودہلی کی سبھی سیٹوں پرووٹ ڈالے جائیں گے۔ 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ہی اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے 2020 سے ہی جیل میں بند شفاء الرحمٰن خان کو باضابطہ امیدوار بنایا ہے۔ شفاء الرحمٰن پردہلی میں ہوئے فساد میں شامل ہونے کا الزام ہے اوراسی الزام میں وہ جیل میں بند ہیں۔ اس سے پہلے مجلس اتحاد المسلمین نے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے امیدوارکا اعلان کیا تھا۔ مصطفیٰ آباد سے دہلی فساد کے ملزم رہے سابق کونسلرطاہرحسین کو امیدواربنایا تھا۔
شفاء الرحمٰن خان کی امیدواری سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم کی طرف سے ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے اے آئی ایم آئی ایم نے اوکھلا اسمبلی حلقہ-54 سیٹ سے شفاء الرحمٰن کواپنا امیدوار بنایا ہے۔ اوکھلا اسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ 5 فروری کے دن پتنگ کے نشان پر بٹن دباکرشفاء الرحمٰن خان کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی الیکشن کی کی مدت 23 فروری کوختم ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے دارالحکومت دہلی کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اوراس کے تین دن بعد یعنی 8 فروری کونتائج آئیں گے۔ اسمبلی کی 70 سیٹوں میں سے 58 جنرل زمرے اور 12 شیڈول کاسٹ (درج فہرست ذات) کے لئے ریزرو ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 جنوری ہے۔ کاغذات کی جانچ 18 جنوری تک ہوگی۔
امیدوار 20 جنوری تک پرچہ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ دہلی میں ایک مرحلے میں الیکشن ہوں گے۔ ہم نے جان بوجھ کربدھ کو ووٹنگ کی تاریخ متعین کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کرنے کے لئے باہرآئیں۔ دارالحکومت دہلی میں 1.55 کروڑ رائے دہندگان ہیں۔ اس میں سے 83.49 لاکھ مرد اور 71.74 لاکھ خواتین رائے دہندگان ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پاکستان کے تین اسٹیڈیم کا کام پورا نہیں ہوسکا ہے۔ آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے…
بالیان دہلی کے پہلے ایم ایل اے ہیں، جنہیں دہلی پولیس نے مکوکا کے تحت…
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء رات کو…
کانگریس مین لانس گڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے انتظامی اقدامات سے…
اس بیان کے بعد کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ…
اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) کے بارے میں جو عالمی سطح پر…