قومی

Priyanka Gandhi react on Ramesh Bidhuri: پرینکا گاندھی نے رمیش بدھوری کو دیا جواب،بی جے پی لیڈر کے بیان کو بتایا بیہودہ اورمضحکہ خیز

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے کالکاجی سے بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری کے نازیبہ تبصرہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے رمیش بدھوری کے بیان کو مضحکہ خیزاوربیہودہ قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فضول باتوں پر بات نہیں کرتے۔ وایاناڈ کے ایم پی نے کہا کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ،اس لئے یہاں  ضروری مسائل پر بات ہونی چاہئے۔کالکاجی علاقے میں بی جے پی کے ایک پروگرام میں رمیش بدھوری نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، “ہم کالکا جی کی سڑکوں کو پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح بنائیں گے”۔

اس بیان کے بعد کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف پارٹی قرار دیا۔ کانگریس نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے حوالے سے دیا گیا بیان نہ صرف شرمناک ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی خواتین کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔ جس آدمی نے اپنے ساتھی رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پورے ایوان میں بدسلوکی کی اور اسے کوئی سزا نہیں ملی، اب اس شرمناک بیان پر اس کو کوئی سزا ملے گی ،کیسے اس پارٹی سے امید کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رمیش بدھوری کے بیان پر دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا تھا کہ بی جے پی ایک خواتین مخالف پارٹی ہے، یہ خوفناک ہے کہ دہلی میں امن و امان  کی ذمہ داری بی جے پی کی حکومت  کی ہے۔اگر بی جے پی لیڈر رمیش بدھوری  ایسی خواتین  کے خلاف ایسی بدزبانی کا استعمال کرتے ہیں  تو پارٹی خواتین کو کیسے محفوظ محسوس کرائے گی، دہلی کے لوگ رمیش بدھوری کو ووٹ  کے ذریعے منہ توڑ جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ رمیش بدھوری کے بیان پر جب سیاست گرم ہوئی تو انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا اور معافی مانگ لی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا اور دیگر لیڈروں کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگ سیاسی فائدے کے لیے سوشل میڈیا پر غلط تاثر کے ساتھ میرے بیان کو کسی دوسرے تناظر میں پھیلا رہے ہیں۔ میرا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔ لیکن پھر اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

25 minutes ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

1 hour ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

1 hour ago