قومی

India Gate Name Row: انڈیا گیٹ کا نام بدلنے کا کیوں کیا گیا مطالبہ؟ جانئے بی جے پی کے مسلم لیڈرنے وزیراعظم مودی کو کیوں لکھا خط؟

نئی دہلی: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدرجمال صدیقی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کریہ مطالبہ کیا ہے کہ انڈیا گیٹ کا نام تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے انڈیا گیٹ کا نام بدل کربھارت ماتا دواررکھنے کی تجویزپیش کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوارکرنے سے وہاں پرلکھے ہوئے ہزاروں شہیدوں کے ناموں کوحقیقی خراج عقیدت ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم مودی کوخط لکھ کرکہا کہ آپ کی قیادت میں ہندوستان کے 140 کروڑہندوستانی بھائی بہنوں کے دلوں میں حب الوطنی اورہندوستانی ثقافت کے تئیں لگن کا جذبہ بڑھ گیا ہے۔ آپ کے دورمیں جس طرح مغل حملہ آوروں اورلٹیرے انگریزوں کے لگنے والے زخم مندمل ہوئے اورغلامی کا داغ دھویا گیا، اس سے پورا ہندوستان خوش ہے۔

اورنگ زیب روڈ کی طرح اب انڈیا گیٹ کا نام تبدیل کیا جائے: جمال صدیقی

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدرجمال صدیقی نے مزید لکھا کہ آپ نے ظالم مغل اورنگزیب کے نام سے منسوب سڑک کا نام بدل کراے پی جے عبدالکلام رکھ دیا، انڈیا گیٹ پرکنگ جارج پنجم کا مجسمہ ہٹا کرنیتا جی سبھاش چندربوس کا مجسمہ نصب کیا گیا اورراج پتھ کا نام کرتبیہ پتھ رکھ کرہندوستان کی ثقافت سے جوڑ دیا ہے۔ اسی طرح انڈیا گیٹ کا نام بدل کر’بھارت ماتا دوار’ کردیں۔ انہوں نے لکھا کہ انڈیا گیٹ کو ‘بھارت ماتا دوار’ کرنے سے اس ستون پردرج ہزاروں شہید محب وطن کے نام کوسچی خراج عقیدت ہوگی۔ آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ میری تجویزپرغورکرکے نام کو’بھارت ماتا دوار’ رکھنے کی زحمت فرمائیں۔

آپ کوبتا دیں کہ ہرسال 26 جنوری کویوم جمہوریہ کے موقع پرکرتبیہ پتھ پرپریڈ نکالی جاتی ہے، جہاں تینوں افواج کے کمانڈرپریڈ نکالتے ہیں۔ اس دوران ملک کی مختلف ریاستوں کے ثقافتی پروگراموں کے مختلف قسم کی جھانکیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ انڈیا گیٹ کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے اور پوری دنیا ہندوستان کی طاقت کو دیکھتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Adani Case: گوتم اڈانی کو بڑی راحت، امریکی الزامات کے معاملے میں اب یوایس کانگریس کا ملا ساتھ

کانگریس مین لانس گڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے انتظامی اقدامات سے…

55 minutes ago

2024کے ایس اینڈ پی Sustainability Assessment میں اے پی ایس ای زیڈ کی ٹاپ 10 عالمی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں میں شامل

اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) کے بارے میں جو عالمی سطح پر…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی کانگریس صدردیویندریادوکا بڑا بیان، لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد بہت بڑی غلطی تھی

دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ…

2 hours ago