دہلی میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں نے پریس کانفرنس کر کے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر جم کر تنقید کی۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دہلی میں 2700 کروڑ روپے کا محل ہے۔ سنجے سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی کے اس الزام سے متعلق پریس کانفرنس میں پی ایم مودی کو لیکر دعویٰ کیا جس میں آتشی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ان سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ چھین لی ہے۔
ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا الاٹمنٹ 3 ماہ میں دو بار منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے تمام قائدین سی ایم کی رہائش گاہ کو لے کر جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دہلی میں 2700 کروڑ روپے کا محل ہے۔ وزیراعظم دن میں تین بار کپڑے بدلتے ہیں، 10 لاکھ روپے کے قلم استعمال کرتے ہیں، 5000 سوٹ اور جوتوں کے 6700 جوڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں 300 کروڑ روپے کے قالین ہیں اور اس میں سونے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں۔ 200 کروڑ روپئے کا جھومرجس میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی عوام اور میڈیا کو دکھایا جائے اور ہم بھی وہ محل دیکھنا چاہتے ہیں۔سنجے سنگھ نے کہا کہ کل میڈیا کے سامنے یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ ایک طرف وزیر اعلیٰ کا گھر ہے اور دوسری طرف مودی کا محل ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بالیان دہلی کے پہلے ایم ایل اے ہیں، جنہیں دہلی پولیس نے مکوکا کے تحت…
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء رات کو…
کانگریس مین لانس گڈن نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے انتظامی اقدامات سے…
اس بیان کے بعد کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر حملہ…
اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) کے بارے میں جو عالمی سطح پر…
دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ…