علاقائی

Kanpur: کانپور میں انسپکٹر نے بی جے پی لیڈر کو مارے تھپڑ ، بی جے پی کارکنوں نے کیا ہنگامہ

Kanpur: اتر پردیش کے کانپور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک سب انسپکٹر نے بی جے پی کارکن کو تھپڑ مار دیا۔ بی جے پی لیڈر کو تھپڑ مارنے والے انسپکٹر کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ یہ معاملہ کانپور کے برا پولیس اسٹیشن کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کارکن کی چائے کی دکان ہے اور جمعہ کی شام کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا اور اس کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ جس کی شکایت لے کر بی جے پی کارکن آج (بروز ہفتہ) تھانے پہنچا تھا۔ لیکن وہاں موجود انسپکٹر نے اسے تھپڑ مار دیا۔ جس کے بعد دوسرے کانسٹیبل نے بھی اس سے لڑائی شروع کر دی۔

یہ واقعہ سامنے آتے ہی بی جے پی کارکن مشتعل ہو گئے اور بڑی تعداد میں جمع ہو کر تھانے پہنچ گئے۔ جس کے بعد انہوں نے تھانے کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار تھانے پہنچ گئے اور کارکنوں کو سمجھایا۔ دونوں انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے انہیں لائن پر حاضر کر دیا۔

مزید کارروائی تفتیش کے بعد کی جائے گی – پولیس

واضح رہے کہ انسپکٹر نے جس بی جے پی کارکن کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام سچن ہے اور شام دیر گئے کچھ نوجوانوں نے اس کے چائے کے اسٹال پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ متاثرشخص معاملے کی شکایت کرنے کے کے لئے  تھانے پہنچا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وہاں موجود انسپکٹر نے اسے تھپڑ مارا اور گالیاں بھی دینا شروع کر دیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ انسپکٹر نے سچن کو لاک اپ میں بھی ڈال دیا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اب دونوں انسپکٹرز کو لائن پر لگا دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

گانجا سمگلر کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

وہیں بی جے پی کارکن نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے گانجا اسمگلر بی جے پی کارکن سچن کی دکان پر آتے رہتے ہیں اور اسے ہراساں کرتے ہیں۔ اے سی پی ابھیشیک پانڈے نے کہا کہ دو کانسٹیبلوں کے ذریعہ ایک شخص پر حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

56 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago