قومی

5G Service in Rajasthan: راجستھان کے ان شہروں میں ریلائنس انٹرنیٹ کی 5جی وی سروس کا آغاز، ایسے اٹھائیں فائدہ

JIO 5G Internet service in Rajasthan: ریلائنس جیو نے راجستھان میں 5 جی سروس شروع ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے دوپہر 12 بجے بھاما شاہ ٹکنو ہب جے پور میں جیو کی 5 جی سروس کو لانچ کیا۔ فی الحال کے لئے چنندہ شہروں میں 5 جی کی سروس شروع ہوئی ہے۔ پہلے مرحلے میں راجدھانی جے پور، جودھپورکے صارفین کو جیو کی سہولت ملے گی۔ 5 جی نئی سروس ہونے کے سبب لوگوں کو چلانے میں کنفیوزن ہو رہا ہے۔ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ صارفین 5جی ایکسیس کیسے کرسکتے ہیں۔

سیکٹر 11 واقع ریلائنس آفس میں کام کرنے والے ایک افسر نے بتایا کہ 5 جی سہولیات کا فائدہ اٹھانے کے لئے سب سے پہلے موبائل کا 5 جی ہونا ضروری ہے۔ 5جی کو ایکسیس کرنے کے لئے مائے جوائے ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہوگا۔ آپ کے جیو نمبر سے لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد موبائل ویریفائی کرے گا کہ آپ کا سیٹ 5 جی ہے یا نہیں۔

اگر 5 جی سیٹ ہوا تو چل جائے گا اور نیٹ  ورک آجائے گا۔ 5جی سیٹ نہیں ہونے پر 5جی موبائل خریدنے کو کہے گا۔ اس کے ساتھ ہی موبائل کے سیٹنگ میں سسٹم اپڈیٹ بھی کرنا ہوگا اور ساتھ ہی موبائل سیٹنگ کے نیٹ ورک سلیکشن میں 5 جی نیٹ ورک کو آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ 5 جی چلا سکتے ہیں۔

سائبر کرائم تشویش کا موضوع: گہلوت

وہیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں ریلائنس جیو 5 جی سروس کے لانچنگ کے موقع پر جیو لاس پر Jio True 5 کی سروس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی تاریخ میں سائبرکرائم تشویش کا موضوع بن گیا ہے۔ سائبر کرائم روکنے کے لئے ٹریننگ سسٹم ہونا چاہئے۔ ریلائنس جیو کی 5جی سروس لانچنگ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ کے علاوہ مہیش جوشی بھی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Late Mother’s 7th Death Anniversary: ماں کی کمی پوری زندگی محسوس ہوگی’- اپنی آنجہانی والدہ کی برسی پر جذباتی ہوئے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اوپیندر رائے’

اس طرح چلے گا 5 جی نیٹ ورک

ریلائنس کے افسر کے مطابق، ابھی 5جی ریچارج نہیں آئے ہیں۔ اس لئے موبائل میں ابھی دستیاب ریچارج سے 5 جی نیٹ ورک چلے گا۔ خاص بات ہے کہ 239 روپئے کا ریچارج ہونا چاہئے۔ 239 یا اس سے زیادہ کے ریچارج پر ہی آپ کے موبائل میں 5جی نیٹ ورک چلے گا۔ ادے پور میں 5جی کا نیٹ ورک ابھی صرف تین ایشیا میں چل رہا ہے۔ چیت سرکل، گلاب باغ میں تو شروع ہوچکا ہے۔ ایک دیگر علاقے میں شام یا کل تک 5جی نیٹ ورک چالو ہوجائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

41 mins ago