قومی

Salman Khan: ’میرے ساتھ زیادتی ہوئی، مارا پیٹا گیا‘، ایکس گرل فرینڈ سومی علی نے کیے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد

Salman Khan: بالی ووڈ اداکارہ سومی علی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئیں ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سومی علی نے سلمان خان کے بارے میں ایسا کچھ کہا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کی پوسٹ شیئر کر چکی ہیں۔ لیکن بعد میں انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیاتھا۔ وہیں اب ایک بار پھر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے۔

اداکارہ نے سلمان پر لگائے سنگین الزامات

سومی علی نے پہلی پوسٹ اپنی این جی او ‘نو مور ٹیئرز’ سے شروع کی۔ سومی علی بتاتی ہیں کہ انہوں نے یہ این جی او انسانی سمگلنگ اور گھریلو تشدد کے شکار لوگوں کے لیے شروع کی تھی۔ اداکارہ نے متاثرین کو بچانے کے لیے 15 سال تک اپنا خون اور پسینہ بہایا۔ ان کے اس کام کو ڈسکوری پلس پر ایک دستاویزی سیریز کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

اس کے بعد وہ لکھتی ہیں، ‘یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ ‘نو مور ٹیئرز’  کی شروعات کیوں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن سے ہی گھریلو تشدد کا سامنا  کیاہے۔ پانچ سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر نو سال کی عمر میں پاکستان میں ہاؤس ہیلپر نے مجھے جسمانی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ امریکہ میں 14 سال کی عمر میں ریپ کیا گیا۔ پھر ہندوستان میں، اس شخص نے میرے ساتھ گھریلو تشدد کیا، جسے میں نے آٹھ سال تک ڈیٹ کیا۔ میں نے اس شخص کا نام لیے بغیر اس بارے میں بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Salman Khan’s Birthday: بھارت ایکسپریس نے ایک نئے انداز میں پیش کی سلمان خان کو یوم پیدائش کی مبارک باد

سلمان سے شادی کرنا چاہتی تھی سومی

سومی علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان خان ان کے بھارت آنے کی سب سے بڑی وجہ تھے۔ 16 سال کی عمر میں انہیں سلمان سے پیار ہو گیا تھا۔ وہ سلمان خان سے شادی کرنے امریکہ سے بھارت آئی تھیں۔ سومی کا کہنا ہے کہ ‘میرا دماغ ایک بچے کی طرح تھا’۔ بڑے پردے پر ادا کیا گیا کردار حقیقی زندگی سے بالکل مختلف تھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ جب میں نے سچ بولنے کی کوشش کی تو لوگوں نے اسے پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا۔ یہاں تک کہ کسی عورت نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا۔

سومی علی کا کہنا ہے کہ ‘مجھے صدر براک اوباما اور صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سے ایوارڈ حاصل ہوا۔ مجھے اپنی این جی او کی بہت تعریف ملی ہے۔ پھر بھی آپ کو لگتا ہے کہ مجھے پبلسٹی اسٹنٹ کرنے کی ضرورت ہے اور سلمان میرے کام کو تسلیم کرنے والے دو صدور سے بڑے ہیں؟

سلمان خان نے مجھے گالیاں دیں: سومی علی

سومی علی کا کہنا ہے کہ ‘سلمان خان نے بھارت میں ‘فائٹ اینڈ فلائٹ’ ڈسکوری سیریز پر پابندی لگانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کیں۔ اس کے علاوہ نیویارک میں ان کے وکیل بھی موجود تھے، جنہوں نے مجھے دھمکی آمیز میل بھیجے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں نے سلمان کے خلاف کچھ کہا تو وہ مجھے مار دیں گے۔ جب میں ممبئی میں تھی تو سلمان خان مجھے گالیاں دیتے اور مارتے تھے۔ میرے گھر کے مددگار نے میرا رونا دیکھا ہے۔ میری چیخیں سن کر اس نے بھی ان سے کہا کہ مجھے مارنا چھوڑ دیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Kolkata Rape Murder Case: مان گئیں ممتا بنرجی،مظاہرین کے مطالبات تسلیم،ہسپتال کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ کو کردیافارغ

مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے احتجاجی…

4 hours ago

Delhi Coaching Centre Students Deaths: عدالت نے ایس یو وی ڈرائیور منوج کتھوریا کی عرضی پر سماعت مکمل کی

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے تین طالب علموں کی موت کے معاملے میں مبینہ…

4 hours ago

Kangana Ranaut MP Mandi: کنگنا رناوت کے انتخاب کی منسوخی کے معاملے میں ہائی کورٹ میں سماعت، وکیل نے تین ہفتے کا وقت مانگا

ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں مدعی لائک رام نیگی کی طرف سے ایڈوکیٹ سنجیو کمار…

5 hours ago