Indore Road Accident: مدھیہ پردیش میں اندور کے بیتوا کے قریب چار لین پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایس یو وی کار دھار روڈ پر کھڑے ریت کے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ کار میں 9 افراد سوار تھے جن میں سے 8 کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ڈی ایس پی رورل اماکانت چودھری نے کہا، “ہمیں اندور-احمد آباد ہائی وے پر پی ایم بیتوا حدود میں ایک کار حادثے کی اطلاع ملی۔ ایک بولیرو SUV حادثہ کا شکار ہو گئی اور کار میں سوار 9 میں سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سبھی لوگ گنا کی طرف جا رہے تھے۔ اس حادثے میں کانسٹیبل بھی مارا گیا، موقع پر موجود جوانوں نے تمام لاشوں کو اندور بھیج دیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) روپیش کمار دویدی نے بتایا کہ اندور-احمد آباد قومی شاہراہ پر گھاٹابلود کے قریب ایک جیپ نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے کہا، “اب تک اس حادثے میں آٹھ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔”
کار سمیت ڈرائیور فرار
اے ایس پی نے بتایا کہ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور آٹھ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس گاڑی سے جیپ ٹکرائی وہ موقع پر موجود نہیں ہے۔ روپیش کمار دویدی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی سمیت فرار ہوگیا، انہوں نے کہا کہ سڑک حادثے کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چنئی کے مدورانتھکم میں دردناک حادثہ، 4 افراد کی ہلاکت، 15 سے زیادہ زخمی
سیونی ضلع میں تین افراد ہلاک
بتا دیں کہ اس سے قبل اتوار کے روز ایم پی کے سیونی ضلع میں شادی کے باراتیوں سے بھری گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ، دولہا اور دلہن سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…