علاقائی

I.N.D.I.A Alliance Collapse: انڈیا اتحاد ختم ہوچکا ہے ،پرکاش امبیڈکر کا سنجے راوت کے سامنے بڑا بیان

ونچیت بہوجن اگھاڑی لیڈرپرکاش امبیڈکر نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب انڈیا اتحاد ختم ہو گیا ہے۔ سنجے راوت اور نانا پٹولے کی موجودگی میں پرکاش امبیڈکر نے کہا، “انڈیا اتحاد تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ ہم اس اتحاد میں پھونک پھونک کر قدم رکھیں گے۔”

جب پرکاش امبیڈکر یہ بیان دے رہے تھے تو سنجے راوت اور نانا پٹولے ان کے ساتھ کھڑے تھے۔ یہ دونوں لیڈر پرکاش امبیڈکر کو ٹرائیڈنٹ ہوٹل سے ڈراپ کرنے آئے تھے، جب پرکاش امبیڈکر نے اتحاد کو لے کر یہ بیان دیا۔

سنجے راوت نے کہا- اتحاد ہے مضبوط

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے آخری مضبوط پارٹنر اکھلیش یادو نے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ممتا بنرجی اور عام آدمی پارٹی پہلے ہی سے الگ  ہیں۔ تاہم صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سنجے راوت نے کہا کہ اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ اتحاد مضبوط ہے۔

پرکاش امبیڈکر نے ایم وی اے میں سیٹ شیئرنگ کے بارے میں کیا کہا؟

دراصل، وہ ایم وی اے میٹنگ میں شرکت کے لیے ٹرائیڈنٹ ہوٹل پہنچے تھے۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی اور میرے درمیان سیٹ شیئرنگ کے بارے میں آج کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پہلے ایک مشترکہ کم از کم پروگرام طے کیا جائے۔ اس کے بعد نشستوں کی تقسیم پر بات ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

3 hours ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

3 hours ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

3 hours ago