اسپورٹس

Rajat Patidar Debut: کون ہیں رجت پاٹیدار ؟ جنہوں نے ہندوستان کے لیے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیا ڈیبیو

Rajat Patidar Debut: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی طرف سے رجت پاٹیدار کو اس میچ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔ رجت پاٹیدار کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کافی دنوں سے ہو رہا تھا۔ اب اسے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایسے میں آج ہم نوجوان بلے باز رجت پاٹیدار کے بارے میں بتائیں گے۔

رجت پاٹیدار نے کیا اپنا ٹیسٹ ڈیبیو

انگلینڈ کے خلاف وراٹ کوہلی کی جگہ ہندوستانی ٹیم میں نوجوان بلے باز رجت پاٹیدار کو شامل کیا گیا۔ مدھیہ پردیش سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے رجت پاٹیدار نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اب تک 55 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 12 سنچریوں اور 22 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار رنز اپنے نام کر لیے ہیں۔ فرسٹ کلاس میچوں میں ان کی اوسط 45.97 رہی ہے۔

لسٹ اے میں پاٹیدار کی کارکردگی

لسٹ اے میچوں میں رجت پاٹیدار کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو وہ اب تک 58 لسٹ اے میچ کھیل چکے ہیں۔ جس میں 3 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1985 رنز بنائے ہیں۔ رجت نے لسٹ اے میں 50 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 1 سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1640 رنز بنائے ہیں۔

 

ون ڈے میں کر چکے ہیں ڈیبیو

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے رجت پاٹیدار نے ہندوستان کے لیے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ پچھلے سال، انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ رجت نے ون ڈے ڈیبیو میچ میں صرف 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ، رجت پاٹیدار انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں-

طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کا شادی سے متعلق ویڈیو وائرل

رویندر جڈیجہ-کے ایل راہل کی جگہ کس کھلاڑی کو ملے گی انٹری؟ دیکھئے ٹیم انڈیا کے ممکنہ پلیئنگ الیون

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

3 hours ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

3 hours ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

4 hours ago