Weather Update: دہلی-این سی آر سمیت کئی علاقوں میں آج صبح 4 بجے ہلکی بوندا باندی نے موسم اور خوش گوار بنا دیا ہے۔ لوگوں فی الحال تپتی گرمی سے کچھ دنوں کے لئے راحت ملی گئی ہے۔ شمالی ہندوستان سمیت راجستھان کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی۔
دہلی ان سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ جمعرات کی شام طوفان اور بارش کے بعد موسم کافی بدل گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج موسم خوشگوار رہنے کی امید ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بعض مقامات پر بوندا باندی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق، موسم کا یہ انداز 3 مئی تک رہے گا اور دہلی این سی آ والے ہلکی بارش، گرج چمک کے ساتھ ہیٹ ویو سے دور رہیں گے۔ دارالحکومت میں جمعرات کو دن کا آغاز تیز دھوپ کے ساتھ ہوا لیکن شام تک موسم بدل گیا اور ابر آلود ہو گیا۔ 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں، پھر موسم ٹھنڈا ہو گیا اور شام کے وقت ہلکی بارش نے لوگوں کو راحت اور سکون ملا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عام طور پر دہلی-این سی آر میں اپریل کے مہینہ میں شدید گرمی ہوتی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس کو عبورکر جاتا ہے، لیکن اس بار ایسا صرف چند بار ہوا ہے جب پارہ 40 کو پار کر گیا ہے۔
ویسٹرن ڈسٹربنس کے جزوی اثر کی وجہ سے دہلی ان سی آر سمیت اور دیش کے کئی شہروں میں اگلے پانچ دنوں تک موسم خوش گوار بنا رہے گا۔ اس دوران گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ کو دو دن کے لیے بڑھا کر 2 مئی تک کر دیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے عام لوگوں کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس سے قبل جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری کے اضافے کے ساتھ 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت – ڈگری سیلسیس تھا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے بادل چھائے رہنے اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ اگلے چھ سے سات روز تک گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں۔ اس وقت موسم خشک ہے تاہم اگلے پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ ڈگری تک کمی ہو سکتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…