علاقائی

PT Usha’s ‘tarnishing India’s image’ Remark: پہلوانوں کی حمایت میں بلند ہوتی آواز… پی ٹی اوشا نے کہا اس سے ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے، ہندوستانی کرکٹرز کی خاموشی پر اٹھایا سوال

PT Usha’s ‘tarnishing India’s image’ Remark: اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت  ہندوستان کے کئی پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر اپنا احتجاج شروع ہورہےہیں ۔ یہ پہلوان ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ کئی کھاپوں، خواتین کی تنظیموں اور ہریانہ کے یونائیٹڈ کسان مورچہ کے رہنماؤں نے بھی پہلوانوں کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن  کی صدر پی ٹی اوشا نے کہا – پہلوانوں کے لیے سڑکوں پر  مظاہرہ کرنا انضباطی ہے۔ اس سے ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔

ساکشی ملک نے کہا- پی ٹی اوشا ہمارے لیے ایک انسپریشن  تھیں، انہیں بتانا ہوگا کہ ہم نے کہاں بے ضابطگی کی ہے۔ لیکن جب کسی نے ہماری بات نہیں سنی تو ہم دھرنے پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔ ہماری بات سنی جاتی تو ہم کیوں بیٹھتے؟

پی ٹی اوشا کے بیان پر پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا- ان سے اتنے بڑے بیان کی توقع نہیں تھی۔ بجرنگ نے کہا- وزیر کھیل کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے 12 گھنٹے تک کھلاڑیوں سے بات کی۔ وہ میٹنگ میں صرف کچھ منٹ ہی رہے تھے۔ ہم نے تین چار لوگوں کے نام بتائے تھے۔ انہوں نے کمیٹی میں ببیتا کا نام چنا تھا۔

جند کے مشہور کنڈیلا کھاپ کے سربراہ اوم پرکاش کنڈیلا نے کہا کہ پہلوان پورے ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلوانوں کا کوئی ذات، مذہب یا علاقہ نہیں ہوتا۔ “اپنی بیٹیوں اور ان کے مستقبل کی خاطر، ہم جمعہ 28 اپریل  کو دہلی پہنچیں گے اور پہلوانوں کے احتجاج میں شامل ہوں گے۔ کھاپ نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی حمایت کی ہے اور برج بھوشن شرن کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے تک ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔

ونیش پھوگاٹ نے اس معاملے پر ہندوستانی کرکٹرز اور دیگرکھلاڑیوں کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘پورا ملک کرکٹ کی پوجا کرتا ہے لیکن ایک بھی کرکٹر نے کچھ نہیں کہا۔ ہم آپ سے یہ نہیں کہہ رہے کہ ہمارے حق میں بات کریں لیکن کم از کم ایک غیر جانبدارانہ پیغام دیں اور کہیں کہ کسی بھی فریق کے لیے انصاف ہونا چاہیے۔ اس سے مجھے دکھ ہوتا ہے۔ کرکٹر ہو، بیڈمنٹن کھلاڑی ہو، ایتھلیٹکس ہو، باکسنگ ہو۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Mass Murder: یوپی کے میرٹھ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل، بیڈ کے باکس میں ملی لاشیں

میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…

5 hours ago

Election Commission Inquiry Against Parvesh Verma: کام آگئی کجریوال کی شکایت، ایکشن میں الیکشن کمیشن،پرویش ورما کے خلاف جانچ کا دیا حکم

مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…

7 hours ago

Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…

7 hours ago

PM Modi-Emmanuel Macron Meeting: اگلے ماہ فرانس کا دورہ کرسکتے ہیں پی ایم مودی،دہلی انتخابات کے بعد تاریخ ہوسکتی ہے طے

فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…

7 hours ago

Maulana Mahmood Madani on CM Yogi Adityanath: وقف املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر مولانا محمود مدنی کا پلٹ وار

صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…

7 hours ago