ہماری صدا ٹرسٹ عوج فلک شکشاسینٹر کی جانب سے آنکھوں کے مفت معائنے کا کیمپ منعقد کیا گیا، جہاں لوگو ں کو مفت سہولیات اور علاج فراہم کیا گیا تھا، اس کمیپ کا انعقاد ہماری صدا ٹرسٹ عوج فلک شکشا سینٹر مد ن پورکھادرکی جانب سے کیا گیا تھا۔ ہماری صدا ٹرسٹ عوج فلک شکشا سینٹر مد ن پورکھادرٹرسٹ نے ڈاکٹر شراف چیریٹی آئی اسپتال کے ساتھ مل کر مدن پور کھادر میں مفت آئی چیک اپ کا کمیپ کا اہتمام کیا ۔جس میں آنکھوں کے سینکڑوں مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ڈاکٹروں نے ان لوگوں کو مفت ادویات اور چشمے فراہم کئے ۔اس کیمپ میں 0-18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے خاص طور پر آنکھوں کا مفت چیک اپ کا اہتمام کیا گیاتھا ۔
طبی کیمپ کے دوران 106 طالب علموں نے اس سے فائدہ حاصل کیا۔ کچھ کو دوائیں تجویز کی گئیں، اور کچھ کو عینک پہننے کا مشورہ دیا گیااور چند نازک کیسز کو مرکزی اسپتال میں مزید مفت علاج کے لیے ریفر کیا گیا۔
کیمپ کے انعقاد پرہماری صدا ٹرسٹ کے بانی، محمد ارشاد عالم نے کہاکہ ہم ڈاکٹر شراف چیریٹی آئی اسپتال کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے درخواست کو دل کھول کر قبول کیا اور پسماندہ بچوں کے لیے اس مؤثر کیمپ کا انعقاد کیا۔ہمارے خیالات اور دعائیں ان تمام طلباء کے ساتھ ہیں جنہیں مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے، اور ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…