علاقائی

Gyanvapi Case Verdict: گیان واپی مسجد کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، مسلم فریق کی تمام درخواستیں مسترد

Gyanvapi Case Verdict: الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش کے وارانسی میں واقع کاشی وشوناتھ-گیان واپی مسجد زمین کی ملکیت تنازعہ کیس میں منگل کو اپنا فیصلہ سنایا۔ جج جسٹس روہت رنجن اگروال کی بنچ نے ملکیت تنازعہ کے مقدمات کو چیلنج کرنے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی طرف سے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا، ‘یہ مقدمہ ملک کی دو بڑی برادریوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہم ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ کے اندر کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایک مقدمے میں کئے گئے اے ایس آئی سروے کو دوسرے مقدمے میں بھی داخل کیا جائے گا اور اگر ٹرائل کورٹ کو لگتا ہے کہ کسی بھی حصے کا سروے ضروری ہے تو عدالت اے ایس آئی کو سروے کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔

 یہ درخواستیں دائر کی گئیں تھیں

وارانسی کی عدالت کے 8 اپریل 2021 کو گیانواپی مسجد کا جامع سروے کرنے کے حکم کو بھی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی (AIMC) اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کی طرف سے دائر درخواستوں میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مانا جا رہا ہے کہ مسلم فریق سپریم کورٹ جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Bengaluru Road Accident: بنگلورو ایئرپورٹ روڈ پر بڑا حادثہ، درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

اس سے قبل 8 دسمبر کو جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے درخواست گزاروں اور مدعا علیہ کے وکلاء کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر سے متصل گیان واپی مسجد کے انتظام کی دیکھ بھال کرنے والی اے آئی ایم سی نے وارانسی کی ایک عدالت میں دائر مقدمے کی برقراری کو چیلنج کیا تھا جس میں ہندو درخواست گزاروں نے اس جگہ پر ایک مندر کی بحالی کی مانگ کی تھی جہاں گیان واپی مسجد موجود ہے۔

ہندو فریق کے مدعی کے مطابق گیان واپی مسجد مندر کا ایک حصہ ہے۔ تاہم انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی دلیل یہ ہے کہ یہ مقدمہ عبادت گاہوں کے قانون کے تحت ممنوع ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

3 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago