علاقائی

UP Politics: یوپی میں انتخاب ہارنے کے بعد بی جے پی میں انتشار، سنجیو بالیان اور سنگیت سوم کے درمیان لفظی جنگ

لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد اب یوپی بی جے پی میں الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کھل کر سماجوادی پارٹی کے امیدورا کی حمایت کی تھی۔ سنجیو بالیان کے اس الزام  کا جواب دیتے ہوئے سنگیت سوم نے کہا کہ جو کچھ کہنا ہے انہیں پارٹی فورم پر رکھنا چاہیے۔ گھریلو معاملات کو سامنے نہیں لا سکتے۔

میرٹھ کے سردھانا اسمبلی حلقہ کے  سابق ایم ایل اے سنگیت سوم نے سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سنجیو بالیان نے کہا تھا لوک سبھا انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہیں انتخابات میں ہرانے میں جے چند کا بھی ہاتھ تھا۔ سنگیت سوم نے کہا کہ 2022  میں انہیں خود شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،  لیکن میں نے میڈیا کے سامنے اپنی شکست کا الزام کبھی کسی پر نہیں لگایا۔ وہ پارٹی فورم پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں، ہم وہاں بھی اپنے خیالات پیش کریں گے۔

‘میں میڈیا کے سامنے اس لیے آیا تھا کہ…’

سابق ایم ایل اے نے کہا کہ میں میڈیا کے سامنے اس لیے آیا ہوں کیونکہ مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ میں پارٹی سے درخواست کروں گا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ میں سنجیو بالیان جی سے کہنا چاہوں گا کہ آپ پارٹی فورم پر اپنے خیالات پیش کریں، آپ ذاتی معاملات کو منظر عام پر نہیں لا سکتے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخاب ہارنے کے بعد سنجیو بالیان نے سنگیت سوم سے متعلق سوال پر ان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں کام کیا ۔ وہ سرکاری سہولیات لے رہے ہیں۔ پارٹی کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ اس دوران سابق مرکزی وزیر نے براہ راست کسی کا نام نہیں لیا، بلکہ پارٹی کے اندر دراڑ سے بھی انکار نہیں کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس بار مظفر نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہریندر ملک جیت گئے ہیں۔

یہ تنازع انتخابات کے دوران ہی سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ انتخابات کے دوران سنجیو بالیان اور سنگیت سوم کے درمیان  جاری تنازعہ کھل کر سامنے آیا تھا۔ بالیان نے کہا تھا کہ وہ انتخابات کے بعد مخالفین کو دیکھیں گے۔ ان کا اشارہ سنگیت سوم کی طرف تھا، جس پر سردھانا کے سابق ایم ایل اے نے جواب دیا تھا کہ سنجیو بالیان کو چھوڑیے، مجھے کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔ سنگیت سوم نے مزید کہا  میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن ہوں، اس خبر پر ناراضگی کا اظہار کیا’ مجھے سنجیو بالیان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago