علاقائی

Agra Crime News: آگرہ میں گینگ ریپ کا شکار لڑکی کو چلتی کار سے باہر پھینکا

Agra Crime News:  یوپی کے آگرہ سے شرمناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں مبینہ گینگ ریپ متاثرہ کو چلتی کار سے باہر پھینک دیا گیا۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ عصمت دری کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ اس کیس کو ختم کرنے کے لیے اس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اسے سمجھوتہ کرنے کے لیے ایک خط پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔ تاہم اس نے خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اسے چلتی گاڑی سے باہر پھینک دیا گیا۔

30 دسمبر کو ‘انر رنگ روڈ’ پر بے ہوش پائی گئی تھی متاثرہ

پولیس کے مطابق اجتماعی عصمت دری کا شکار ہونے والی 25 سالہ خاتون 30 دسمبر کو آگرہ کے انر رنگ روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ آگرہ میں ہوم اسٹے کی ملازمہ اس خاتون کے ساتھ 11 نومبر کو مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اس سلسلے میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اسے ملزم کے ایک دوست نے ان سے ملنے کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں بلایا، جہاں اسے زبردستی نشہ آور مشروب پلانے کی کوشش کی گئی اور ملزم کے حق میں سمجھوتے کے کاغذ پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، خاتون کو بعد میں  آگرہ ‘انر رنگ روڈ’ پر چلتی کار سے باہر پھینک دیا گیا۔ آگرہ سٹی پولیس کے ڈپٹی کمشنر سورج کمار رائے نے کہا، “متاثرہ کو طبی معائنے اور علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔” اس معاملے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update Today: دہلی-این سی آر سمیت کئی علاقوں میں سرد لہریں، گھنی دھند سے کانپ اٹھا شمالی ہندوستان

جانیں پورا معاملہ

آگرہ میں ہوم اسٹے ہوٹل میں ایک خاتون ملازم کو 4 افراد نے اجتماعی عصمت دری کاا نشانہ بنایا۔  پورٹ کے مطابق خاتون اس ہوٹل میں ملازم تھی اور ڈیڑھ سال سے وہاں کام کر رہی تھی۔ وائرل  ونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک شخص خاتون کو گھسیٹ کر کمرے کے اندر لے جا رہا ہے تو وہ مدد کے لیے چیخ رہی ہے اور ہاتھ جوڑ رہی ہے لیکن ملزم کو اس  پر رحم نہیں آتا۔ متاثرہ لڑکی  نے پولیس کو بتایا کہ اسے زبردستی کمرے میں بند کر کے بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ ملزم نے اسے زبردستی شراب بھی پلائی۔ کیس میں خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago